Asmani Kitab Aur Hazrat Umar

Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar

میرے والِد نے روایت سُنائی تھی کہ اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : اُمّتِ محمد میں ایک شخص ہو گا ، اسے لوگ عمر بن خطّاب کہیں گے ، وہ سب سے بہتر دِین والا ہو گا ، اُس کا یقین بہت پختہ ہو گا ، جب تک وہ دُنیا میں رہے گا اُن کا دِین غالِب رہے گا ، لوگ اللہ پاک کی رسّی کو مضبوط پکڑے رہیں گے ، جہنّم پر تالے پڑے رہیں گے ، جب عمر دُنیا سے چلے جائیں گے تو یقین کمزور پَڑ جائیں گے ، نیک لوگوں کی زِندگیاں کم ہو جائیں گی ، لوگ فرقوں میں بٹ جائیں گے ، تب جہنّم کے تالے کھول دئیے جائیں گے اور لوگ اُس میں گرنے لگیں گے۔ ( [1] )

فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   نے اسلام کو عزّت دی

سُبْحٰنَ اللہ !  اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت ! کیسی نرالی شان ہے ، حضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہُ عنہ   ابھی دُنیا میں تشریف بھی نہیں لائے تھے ، اس سے پہلے ہی جو لوگ پچھلی آسمانی کتابوں کی تلاوت کیا کرتے تھے ، آسمانی کتابوں کے عالِم تھے ، پہلے نبیوں کے ارشادات کو جانتے تھے ، انہیں معلوم تھا کہ اُمّتِ مصطفےٰ میں ایک شخص ہوں گے * اُن کا نام عمر بن خطّاب ہو گا * ان کا دِین  بہتر اور یقین نہایت پختہ ہو گا * جب تک وہ دُنیا میں رہیں گے ، دِین غالِب رہے گا ، لوگ جہنّم سے بچے رہیں گے اور جب وہ دُنیا سے چلے جائیں گے تو جہنّم کے تالے کھول دئیے جائیں گے۔

پیارے اسلامی بھائیو ! یہاں ذرا دُعائے مصطفےٰ کی اَثَر انگیزی بھی دیکھئے ! اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے دُعا کی تھی : اَللّٰہُمَّ اَعَزِّ الْاِسْلَامَ بِعُمَربْنِ الْخَطَّاب


 

 



[1]...تاريخ دمشق ، جلد : 44 ، صفحہ : 334۔