Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar
دلی * عدل و انصاف ہو * دِل میں اللہ و رسول کی محبّت * للہیت اور اِخْلاص ہو ، یوں ہم پاکیزہ زِندگی گزاریں ، خُود بھی نیک بنیں اور دوسروں کی ترغیب ( Motivation ) کا سامان بھی کریں۔
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی ! گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی !
لباس اپنا سنّت سے آراستہ ہو عِمامہ ہو سر پر سجا یاالٰہی !
سبھی رُخ پہ اک مُشت داڑھی سجائیں بنیں عاشقِ مصطَفےٰ یاالٰہی !
ہو اَخلاق اچّھا ہو کردار سُتھرا مُجھے متّقی تُو بنا یاالٰہی ! ( [1] )
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اعمال
اے عاشقانِ رسول ! نیک ، باکردار اور بااَخْلاق مسلمان بننے ، سُنّت پر عَمَل کاجذبہ پانے اور اسلام کی سربلندی کے لئے سرگرم رہنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! اس کی برکت سے گُنَاہ چھوڑنے ، نیکیاں کرنے اور قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذِہن بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام رسالہنیک اَعْمَال بھی ہے۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے اور چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( www.dawateislami.net ) سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amal ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں ، ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ،