Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar
اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت ! حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہُ عنہ جب تک دُنیا میں تشریف فرما رہے ، اسلام کی سربلندی کے لئے کوشاں رہے * پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ جنگوں میں بھی شریک ہوئے * جان ہتھیلی پر رکھ کر اسلام کی خاطرلڑے * اسلام کی سربلندی کی خاطِر آپ نے خود کو مشقت میں بھی ڈالا * دُنیا میں نظامِ عدل قائِم ہوا ، اس کے لئے آپ بھوکے بھی رہے * تقریباً آدھی دُنیا کا رُعْب دار خلیفہ ہونے کے باوُجُود آپ نے پیوند لگے ہوئے کپڑے بھی پہنے * قربانیاں دیں * مشقت اُٹھائی * اپنی خواہشات کو زیر کر کے ہمیشہ اسلام ہی کو سربلند کیا۔
اس میں ہمارے لئے دَرْس ہے ، آہ ! ہم اپنی خواہشات کی تکمیل کی خاطِر ، اپنے آرام کے لئے ، اسلام کی سربلندی کی پرواہ نہیں کرتے ، ہمارے کردار کو دیکھ کر کُفّار اسلام سے نفرت کرنے لگتے ہیں ، آہ ! دُنیا کی محبّت ، مال و دولت کی حِرْص ، اپنی اَنا کے لئے ، ذات پات کے نام پر بےجا لڑائی جھگڑے ، قتل و غارت گری ، دغا بازی ، جھوٹ ، بہتان تراشی ، دھوکہ دہی غرض وہ کونسی بُرائی ہے جو آج مسلمانوں کے کردار میں دیکھنے کو نہیں ملتی... ! ! یاد رکھئے ! ہمارا منفی ( Negative ) کردار صِرْف ہمارے لئے نہیں ، اللہ پاک کے پاکیزہ دِین دِینِ اسلام کے حق میں نقصان دِہ ہے ، لوگ ہم مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کی تصویر اپنے ذِہنوں میں بٹھاتے ہیں۔
ایک مُفَکِّر انگریز کا عبرتناک جواب
شیخ الحدیث ، حضرت علّامہ عبد المصطفیٰ اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مجھے ایک مُفَکِّر انگریز کی بات بار بار یاد آتی ہے ، اس سے کسی مسلمان نے کہا تھا : تم صاحبِ نظر ( یعنی عقل مند )