Book Name:Asmani Kitab Aur Hazrat Umar
نہیں نکالا * آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے کبھی لذیذ ( Tasty ) اور پُر تکلف کھانوں کی خواہش نہ فرمائی * رسولِ اَکْرَم ، نورِ مُجَسَّم صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم مال و دولت کی خواہش نہیں رکھتے تھے۔
کل جہاں مِلک اور جَو کی روٹی غذا اس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! سُنَّتِ مصطفےٰ پر عمل کیجئے ، قناعت اختیار کیجئے * قناعت ایمان کا کمال ، اسلام کا حُسْن ہے * قناعت کرنے والا خود کو دُنیا سے بچاتا ، آخرت کی راہ پر چلاتا ہے * قناعت کرنے والا اللہ پاک کا محبوب ہے * قناعت کرنے والے سے لوگ بھی محبت کرتے ہیں ( [2] ) * امام شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : قناعت مالداری کی اَصْل ہے۔ ( [3] )
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خُدا چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو
عِلْم حاصِل کرو ، جَہْل زائِل کرو پاؤ گے راحتیں قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔