Zawal Kay Asbab

Book Name:Zawal Kay Asbab

ہماری مائیں بہنیں ،  بیٹیاں شریعت کے مطابق پردہ کرتی ہیں  ؟   

اور جب کوئی عاشقِ رسول اسلامی طور طریقے اپناتا ہے تو کیا معاشرے ( Society )  میں اسے عزّت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے  ؟   یا اس پر طنز کے زہریلے تِیر برسائے جاتے ہیں  ؟   

ہم اور جشنِ آزادی

آہ !  افسوس... ! ! آج 75 سال ہونےکو ہیں مگر مجموعی طَور پر دیکھا جائے تو ہم پاکستان کے مقاصِد کو پُورا نہیں کر پائے ،  یومِ آزادی  اَصْل میں یومِ تَشَکُّر ہے ،  اللہ پاک کے حُضُور عاجزی سے سجدہ کرنے اور اس کا شکر ادا کرنے کا دِن ہے مگر ہمارے معاشرے میں یومِ آزادی بھی گُنَاہوں بھرے انداز سے منایا جاتا ہے *  جشنِ آزادی کے نام پر گانے چلائے جاتے ہیں *  میوزک بجایا جاتا ہے *  بےہودہ رقص ہوتے ہیں *  چیخ پُکارہوتی ہے  *  پٹاخے پھوڑے جاتے ہیں *  بےہودگی کے ساتھ باجے بجائےجاتے ہیں *  نوجوان گلیوں میں سڑکوں پر ہُلڑ بازی کرتے ہیں * سڑکوں پر ون ویلنگ ( One Welling )  کر کے موت کا کھیل کھیلاجاتا ہے  * کئی ایک نادان جو اپنے والدین کے بڑھاپے کا تنہا سہارا ہوتے ہیں ،  اِس وَن وِیلنگ کے نشے میں مست ہوکر  موت کے گھاٹ اُترجاتے ہیں  * شرابیں پی جاتی ہیں *  نشہ آور اشیاءکا دِل کھول کر استعمال کیا جاتا ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان میں جشنِ آزادی کے موقع پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ افراد منشیات کا استعمال کرتے ہیں ،  ایک انتظامی ادارہ اب تک 800 ملین ڈالر کی منشیات ( Drugs )  ضبط کر چکا ہے۔ آہ !  افسوس... ! ! کیا ہمیں پاکستان اس لئے مِلا تھا  ؟   کیا  ہمیں اس نعمت سے اس لئے نوازا گیاتھا  ؟