Zawal Kay Asbab

Book Name:Zawal Kay Asbab

اُڑاتے اور نہ جانے کیسی کیسی تکلیفوں سے دوچار کیا کرتے تھے ،  پھر اللہ پاک نے کرم فرمایا ،  عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام نے محنت کی ،  بیانات کر کے ،  کتابیں لکھ کر ،  گھر گھر جا کر مسلمانوں کو ایک جذبہ ( Passion )  دیا ،  جستجو دی ،  بَرِّ صغیر کے کونے کونے سے نعرہ لگنے لگا۔ 

پاکستان کا مطلب کیا  ؟   لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہ۔ کون ہمارے راہنما  ؟   مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ۔

آخر عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام اور عوام کی مشترکہ کوششیں رنگ لائیں ،  مُسْلِم راہنماؤں کی محنت کام آئی اور اللہ کریم نے ہمیں اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کی صُورت میں اپنا آزاد مُلْک عطا فرمایا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم اس نعمت کی قَدْر کر رہے ہیں  ؟   کیا ہم مَقَاصِدِ پاکستان کو نبھا رہے ہیں...  ؟    ؟ 

پاکستان کیوں بنایا گیا...  ؟    ؟ 

13 جنوری 1948ء کو اسلامیہ کالج پشاور میں حُصُولِ پاکستان کا مقصد بیان کرتے ہوئے بانئ پاکستان محمد علی جناح نے کہا :  ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصِل کرنے کے لئے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایسی تجربہ گاہ حاصِل کرنا چاہتے تھے ،  جہاں اسلامی اُصُولوں کو آزادی سے آزما  ( یعنی ان پر عمل کر )  سکیں۔

6 مارچ ،  1946ء کو محمد علی جناح نے ایک تقریر میں کہا :  

Let us go back to our holy book the Quran.Let us revert to the Hadith and the great traditions of Islam which have every thing in them for