Zawal Kay Asbab

Book Name:Zawal Kay Asbab

کے لئے مِسواک کرنا ہو تو یوں تین نیتیں کر لیجئے :  رِضائے اِلہٰی ،  سُنت کی ادائیگی اور ذِکرودُرُود کے لئے  مُنہ کو پاکیزہ کرنے کی غرض سے مِسواک کروں گا * مشائخِ کرام فرماتے ہیں  : جو شخص مِسواک کا عادی ہومرتے وقْت اسے کلمہ پڑھنا نصیب ہو گا   * حضرت  عبد اللہ ابن عباس  رَضِیَ اللہ عنہ ما سے روایت ہے کہ مِسواک میں 10 خوبیاں ہیں :  مُنہ صاف کرتی ،  مسوڑھے مضبوط بناتی ہے ،  نظر تیز کرتی ، بلغم دُور کرتی ہے ،  مُنہ کی بد بو ختم کرتی ہے ،  سُنَّت کے موافق ہے ،  مسواک کرنے والے سے فِرشتے خوش ہوتے ہیں ،  مسواک کرنے سے رب راضی ہوتا ہے ، مسواک نیکی بڑھاتی اور معدہ دُرُست کرتی ہے  * مِسواک سیدھے ہاتھ میں اس طرح لیجئےکہ چھوٹی اُنگلی اس کے نیچے اور بیچ کی تین اُنگلیاں اُوپراور انگوٹھا سرے پر ہو * مسواک جب نا قابلِ استعمال ہو جائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ سنت ادا کرنے کا آلہ ہے ،  احتیاط سے کسی جگہ رکھ دیجئے یا دفن کر دیجئے یا پتھر وغیرہ وزن باندھ کر سمندر میں ڈبو دیجئے۔ ( [1] )

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت ،  امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

سنتیں سیکھنے تین دِن کے لئے            ہر مہینے چلیں ،  قافلے میں چلو

 اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔


 

 



[1]... 550 سنتیں اور آداب ،  صفحہ : 47-50۔