Qayamat Kay Din Kay Gawah

Book Name:Qayamat Kay Din Kay Gawah

روزِ قیامت کیا جواب دیں گے... ؟ 

 بعض آسمانی کتابوں میں ہے ،  اللہ پاک فرماتا ہے :  اے میرے بندے !  تُو کب تک میری نافرمانی کرتا رہے گا ؟  کیا میں نے تجھے اپنے دستِ قُدْرت سے پیدا نہیں کیا ؟  کیا میں نے تجھ میں رُوح نہیں پُھونکی ؟  کیا تُو نہیں جانتا کہ میں اطاعت کرنے والوں کے ساتھ کیسا معاملہ فرماتا ہوں ؟  کیا تُو نہیں جانتا کہ میں نافرمانی کرنے والوں کی کیسی گرفت کرتا ہوں ؟  کیا تجھے حیا نہیں آتی ؟  تُو مصیبت کے وقت مجھے یاد کرتا ہے مگر خوشحالی میں بُھول جاتا ہے ،  نفسانی خواہشات نے تیرا دِل اندھا کر دیا ہے ،  تُو کب تک سُستی کرے گا ؟  تیرے پاس اُس وقت کیا جواب ہو گا جب تیرے اَعْضَا تیرے خِلاف گواہی دیں گے ؟  

یاالٰہی !  نامۂ اعمال جب کُھلنے لگیں             عیب پوشِ خلق ستّارِ خطا کا ساتھ ہو

یاالٰہی !  جب بَہیں     آنکھیں     حسابِ جُرم میں       اُن تبسّم ریز ہونٹوں     کی دُعا کا ساتھ ہو

یاالٰہی !  جب حسابِ خندۂ بیجا رُلائے        چشمِ گریانِ شفیعِ مُرتجٰے کا ساتھ ہو([1])

قیامت کے دن گواہی دینے والے

اے عاشقانِ رسول !   ہمیشہ یاد رکھئے !  اللہ پاک نے ہمیں پیدا کر کے بالکل بےلگام  نہیں چھوڑ دیا ،  اس دُنیا میں ہماری سخت نگرانی کی جا رہی ہے ، اَوَّل تو یہی کیا کم ہے کہ اللہ پاک دیکھ رہا ہے ،  جو شرم و حیا والے ہیں ،  اُن کے لئے تو اللہ پاک کا دیکھنا ہی گُنَاہ چھوڑنے کے لئے کافِی ہے ،  پھر اس کے ساتھ ساتھ اور بھی گواہ ہیں ،  جو ہمارے اَعْمَال کی سخت نگرانی کر رہے ہیں ،  عُلَما ئے کرام فرماتے ہیں :  روزِ قیامت لوگوں پر 6 گواہ ہوں گے :  


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ،  صفحہ : 133۔