Qayamat Kay Din Kay Gawah

Book Name:Qayamat Kay Din Kay Gawah

وہ ہے :  نیک اَعْمَال کا رسالہ۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72 نیک اَعْمَال اوراسلامی بہنوں کے لئے 63 نیک اعمال۔  اس مختصر رسالے میں مختلف سُوالات دئیے گئے ہیں ،  ہر سوال کے نیچے خالی خانے ہیں ،  روزانہ وقت مقرر کر کے ان سوالات کو پڑھ کر ہاں یا نہیں کی صُورت میں خالی خانوں کو بھرنا ہوتا ہے ،  اپنے اَعْمَال کا جائِزہ لینے کا یہ بہترین اور آسان طریقہ ہے۔ آپ بھی مکتبۃ المدینہ سے یہ رسالہ طلب کیجئے !

الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی کے آئی ،  ٹی ڈیپارٹمنٹ نے نیک اعمال ایپلی کیشنبھی جاری کر دی ہے ،  اپنے موبائل میں نیک اعمال ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ،  روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، چند منٹ کے لئے رسالہ کھولئے ، ایک ایک سوال پڑھتے جائیے اور نیچے دئیے ہوئےخانوں میں عمل کرنے کی صورت میں ہاں اور عمل نہ ہونے کی صورت میں  نہیں کا نشان لگاتے جائیے اوراس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے ،  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  اس کی برکتیں خود ہی دیکھ لیں گے۔ یاد رہے !  نیک اَعْمَال کے ذریعے اپنا جائزہ لینا ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دِینی کام بھی ہے۔ آئیے !  ترغیب کے لئے  مدنی بہار سنتے ہیں :  

پورا گھرانہ سُدھر گیا

ضلع اَٹک (پنجاب ،  پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ،  میں گُنَاہوں سے بھرپُور زندگی گزار رہا تھا ،  فلمیں دیکھنا ،  آوارہ گردی کرنا ،  نمازیں قضا کرنا وغیرہ میرے معمولات میں شامِل تھا ،  ایک مرتبہ ہمارے علاقے میں عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ آیا ، ان میں سے ایک اسلامی بھائی نے مجھے مغرب کی نماز پڑھنے اور بیان میں شرکت کی دعوت دی ،  میری