Book Name:Qayamat Kay Din Kay Gawah
میں لے جائے گا اور دوسرا فرشتہ اس پر گواہی دے گا۔([1])
چھپ کے لوگوں سے گناہوں کا رہا ہے سلسلہ تیرے آگے یاخدا ہر جُرم کا اظہار ہے([2])
(5) : اَعْمَال نامہ
روزِ قیامت پانچواں گواہ ہمارے اَعْمَال نامے ہوں گے جنہیں کِراماً کاتبین مسلسل لکھ رہے ہیں ، ان اَعْمَال ناموں میں ہمارا ہر چھوٹا بڑا عَمَل درج ہو گا ، صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : تمام اَعْمَال نامے عرش کے نیچے ہیں ، جب قیامت کا دِن ہو گا تو اللہ پاک ایک ہَوَا بھیجے گا جو اَعْمَال ناموں کو اُڑا کر کسی کے دائیں اور کسی کے بائیں ہاتھ میں پہنچا دے گی ، اَعْمَال نامے پر پہلی تحریر یہ ہو گی : ([3])
اِقْرَاْ كِتٰبَكَؕ-كَفٰى بِنَفْسِكَ الْیَوْمَ عَلَیْكَ حَسِیْبًاؕ(۱۴) (پارہ : 15 ، سورۂ بنی اسرائیل : 14)
ترجَمہ کنزُ الایمان : فرمایا جائے گا کہ اپنا نامۂ(اعمال) پڑھ آج تُو خود ہی اپنا حساب کرنے کو بہت ہے۔
امام حسن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اپنا اعمال نامہ ہر ایک پڑھے گا چاہے وہ دُنیا میں پڑھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔([4])
پیارے اسلامی بھائیو ! روزِ قیامت یہ مرحلہ بھی نہایت دُشْوار گزار ہو گا ، علّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : روزِ قیامت جب بندے کو اَعْمَال نامہ دیا جائے گا ، وہ دیکھے گا کہ