Qayamat Kay Din Kay Gawah

Book Name:Qayamat Kay Din Kay Gawah

اس میں سب سے چھوٹا گُنَاہ بھی دَرْج ہے تو بندہ اپنا سَر جُھکا لے گا اور شرم سے پانی پانی ہو جائے گا ،  اللہ پاک فرمائے گا :  اے بندے !  سَر اُٹھا... ! ! کیا تُو اس گُنَاہ کو جانتا ہے ؟  بندہ عرض کرے گا :  مولیٰ !  تیری عزّت وجلال کی قسم !  میں اسے جانتا ہوں۔ اللہ پاک فرمائے گا :  بندے !  تجھے یاد ہے ،  فُلاں دِن ،  فُلاں وقت ،   فُلاں جگہ تُو نے یہ گُنَاہ کیا تھا ؟  بندہ اقرار کرے گا ،  اللہ پاک فرمائے گا :  تُو نے لوگوں سے چُھپ کر گُنَاہ کیا مگر تُو جانتا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوں ،  کیاتجھے مجھ سے حیا  نہ آئی ؟  کیا تُو نہ جانتا تھا کہ تُو نے پلٹ کر میرے پاس ہی آنا ہے ؟  اس وقت بندے کے پاس کوئی جواب نہ ہو گا ،  اس وقت بندہ شرم سے پانی پانی  ہو گا ،  اُسے خُود سے گِھن آئے گی اور گھبرا کر عَرْض کرے گا :  مولیٰ !  تُو مجھے جہنّم میں ڈال دے ،  اس ڈانٹ اور شرم کی نسبت جہنّم میں جانا میرے لئے آسان ہے۔([1])

چھپ کے لوگوں سے کیے جس کے گناہ  وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے

ارے او مجرم بے پَروا دیکھ               سر پہ تلوار ہے کیا ہونا ہے([2])

(6) :  چھٹا گواہ :  ہمارے اَعْضَا

روزِ قیامت کے گواہوں میں چھٹا گواہ ہمارے اَعْضَا ہوں گے ،  اللہ پاک فرماتا ہے :  

یَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۲۴)  (پارہ : 18 ، سورۂ نور : 24)

ترجَمہ کنزُ الایمان :  جس دن ان پر گواہی دیں گی اُن کی زبانیں  اور اُن کے ہاتھ اور اُن کے پاؤں جو کچھ کرتے تھے۔

حضرت  عَلَّامہ محمود آلوسی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  اس آیتِ کریمہ کی وضاحت میں لکھتے ہیں :  روزِ


 

 



[1]...بستان الواعظین ،  صفحہ : 89خلاصۃً۔

[2]...حدائقِ بخشش ،  صفحہ : 167۔