Dawateislami Islah e Muashra

Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

الحمد للہ !  دعوتِ اسلامی کا یہی کام ہے * آج کے دَور میں جب بھائی بھائی کا گریبان پکڑ رہا ہے ، دعوتِ اسلامی محبتوں کے پھول بانٹ رہی ہے * آج کے دور میں اَوْلاد بُوڑھے ماں باپ سے تنگ آکر اَوْلڈ ہاؤس (OldHouse )  کا رستہ ڈھونڈتی ہے ، دعوتِ اسلامی اس دَور میں والدین کے قدم چومنا سکھا رہی ہے * آج کے اس مشینی دور میں جب لوگ مشینی ترقی کو ہی سب کچھ سمجھ رہے ہیں ، اَخْلاقی پستی دِن بہ دِن بڑھتی جا رہی ہے ، اس دور میں چھوٹوں کو ادب آپ کی دعوتِ اسلامی سکھاتی ہے ، بڑوں کو شفقت کا درس آپ کی دعوتِ اسلامی دیتی ہے *  پڑوسی کے حقوق دعوتِ اسلامی سکھاتی ہے  * دوستی کے آداب دعوتِ اسلامی بتاتی ہے *  اَخْلاق و کردار کی بہتری کی کامیاب کوششیں دعوتِ اسلامی کر رہی ہے *  اور اللہ پاک کے فَضْل سے رَبِّ کریم کو بھولے ہوئے انسانوں کو مَقْصَدِ زندگی  ( Purpose of Life ) سے آگاہ کر کے رَبِّ کائنات کی بارگاہ میں کھڑا کر دینا یہ بھی آپ کی دعوتِ اسلامی کا کارنامہ ہے۔

مِثالی معاشرہ اور دعوتِ اسلامی

پیارے اسلامی بھائیو !  ایک مِثَالی معاشرے کو جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے یا یُوں کہہ لیجئے کہ ایک حقیقی اسلامی معاشرہ جن بنیادوں پر کھڑا ہوتا ہے ، اُن بنیادوں کے اعتبار سے اگر غور کریں تو ان میں سب سے اَہَم بنیاد عشقِ رسول ہے۔

اسلامی معاشرے کی پہلی بنیاد : عشقِ رسول

عشقِ رسول کے بغیر مسلمان کا ایمان بھی کامِل نہیں ہوتا ، تو پُورے معاشرے کی