Dawateislami Islah e Muashra

Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

تک *  تاجِر  کمپنیوں سے لے کر پرچون مارکیٹ ( Retail Market )  تک *  چھوٹے سے بڑے تک ، بڑے سے چھوٹے تک اللہ پاک کے فضل سے دعوتِ اسلامی کم و بیش ہر ہر شعبے میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے روشنیاں بانٹنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔

اُجْڑی زندگی میں بہار کیسے آئی... ؟  ؟

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے ، وہ کہتے ہیں : میں بُرے دوستوں کے پاس بیٹھتا تھا ، اس سے ابتداء ً مجھے سگریٹ کی عادَت ہوئی ، پھر آہستہ آہستہ میں چرس اور ہیروئن جیسے مُہْلِک نشے کا عادی ہو گیا ، آہ !  میں 16 سال تک نشے کا عادِی رہا ، مجھے گھر سے نکال دیا گیا ، میں فُٹ پاتھ  ( Footpath ) پر سوتا ، کچرے کے ڈھیر سے کھانے کی چیزیں چُن کر یا لوگوں سے مانگ مانگ کر کھایا کرتا ، آپ کو شاید یقین نہ آئے ، میں نے ایک ہی لباس میں 16 سال گزار دئیے۔ میری حالت پاگلوں جیسی ہو چکی تھی ، لوگ مجھ سے گِھن کھاتے تھے ،  کوئی قریب سے گزرنا بھی گوارا نہیں کرتا تھا۔

پھر میری اُجْڑی زندگی میں بہار آئی ، شاید شبِ براءَت تھی ، میں بدنصیب ایک گلی کے کونے میں کچرے کے ڈھیر کے پاس لیٹا ہوا تھا ، اچانک میرے کانوں میں ایک آواز پڑی ، کسی نے بڑے ہی پیارے انداز سے مجھے سلام کیا ، مجھے حیرانی ہوئی کہ بھلا مجھ سے کسی کو کیا کام ہو سکتا ہے ؟  نگاہ اُٹھائی تو دیکھا ؛ 2 اسلامی بھائی میرے سامنے کھڑے ہیں ، چہروں پر داڑھی ہے ، سر پر عمامے شریف کا تاج ہے ، وہ دونوں آگے بڑھے ، بڑی اپنائیت سے بولے : آپ سے کچھ عرض کرنی ہے۔ مجھے زندگی میں پہلی بار کسی نے اتنی محبّت سے مخاطب کیا تھا ، اسلامی بھائیوں نے مجھ سے میرا نام پوچھا ، پھر مجھے شبِ براءَت کی اہمیت  ( Importance ) بتائی ،