Dawateislami Islah e Muashra

Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

قبول نہ کریں ، تب بھی فائدہ ہے کہ نیکی کی دعوت دینے کا ثواب نصیب ہو گا۔ ( [1] )  

میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاؤں         تُو  کر    ایسا    جذبہ   عطا   یاالٰہی !

جنّت الفردوس کس کے لئے ہے ؟

حضرت  کعب الاحبار  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : جَنَّتُ الفردوس خاص اس شخص کے لئے ہے جو نیکی کا حُکْم کرے اور برائی سے منع کرے ۔   ( [2] )

اِصْلاحِ مُعَاشرہ  دِین کا بنیادی مقصد ہے

پیارے اسلامی بھائیو !  اِصْلاحِ مُعَاشَرہ دِین کے اہم اور بنیادی مقاصِد میں سے اَہَم ترین مقصد ہے۔ پارہ : 13 ، سورۂ ابراہیم ، آیت : 1 میں اللہ پاک فرماتا ہے :

الٓرٰ- كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ لِتُخْرِ جَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ  ( پارہ : 13 ، سورۂ ابراہیم : 1 )

ترجَمہ کنز الایمان : ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری کہ تم لوگوں کو  اندھیریوں سے اجالے میں لاؤ۔

                             معلوم ہوا؛ قرآنِ کریم کے نُزول کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے مُعَاشرے  ( Society ) کے افراد کو اندھیرے سے نکال کر نُور اور روشنی میں لایا جائے۔ جو کُفْر کے اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں ، انہیں نُورِ ایمان کی طرف لایا جائے * جو گُنَاہوں کے اندھیرے میں ہیں ، انہیں نیکی کے نُور کی طرف لایا جائے *  جو جہالت کے اندھیروں میں ہیں ، انہیں عِلْمِ دین کے نُور سے آراستہ کیا جائے * جو بداَخْلاقی اور بُرے کردار کے اندھیرے میں ہیں ، انہیں اعلیٰ  اَخْلاق و کردار کے  نُور کی طرف لایا جائے * جو


 

 



[1]... تفسیر کبیر ، پارہ  : 27 ، سورۂ ذاریات ، تحت الآیۃ : 55 ، جلد : 10 ، صفحہ : 191بتغیر قلیل۔

[2]...تَنْبِیْهُ  الْمُغْتَرِّین ، صفحہ : 201 ۔