Book Name:Dawateislami Islah e Muashra
نفسانی خواہشات کے پیروکار ہیں ، انہیں اطاعت و عبادت کے نُور کی طرف لایا جائے * جو محبّتِ دُنیا اور حِرْصِ مال کے اندھیرے میں ہیں ، انہیں فِکْرِ آخرت کے نُور سے آراستہ کیا جائے ، غرض؛ مُعَاشرے کا ہر وہ فرد جو کسی طرح کے اندھیرے میں ہے ، اسے اندھیرے سے نکال کر نُور اور روشنی فراہم کرنا یہ نُزولِ قرآن کا اَہَم اور بنیادی مَقْصَد ہے۔ ( [1] )
دعوتِ اسلامی اور اِصْلاحِ مُعَاشرہ
پیارے اسلامی بھائیو ! آج کا دَور قُربِ قیامت کا دَور ہے ، قیامت کی بہت ساری نشانیاں پُوری ہوتی چلی جا رہی ہیں ، ہر طرف فتنے سَر اُٹھا رہے ہیں ، بےباکی بڑھتی ہی جا رہی ہے ، گُنَاہوں کا سیلاب اُمنڈ آیا ہے ، ایسے حالات میں دعوتِ اسلامی الحمد للہ ! نُور کی کرن ہے * دعوتِ اسلامی فتنوں سے بھرے اس دور میں روشنیاں بانٹتی ہے * دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرتی ، بُرائیوں سے روکتی ہے * دعوتِ اسلامی کافِروں کو اسلام کی دعوت دیتی ہے ، گنہگار مسلمانوں کو نیک رستے کا مُسَافِر بناتی ہے * دعوتِ اسلامی جہالت کا اندھیرا مٹاتی ، عِلْمِ دِین کا نُور بانٹتی ہے اور اللہ پاک کے فَضْل سے معاشرے میں اُٹھنے والی بُرائیوں کے سامنے بند باندھتی ہے * معاشرے میں بِگاڑ کا وہ کونسا پہلو ہے ، جس کے سُدھار کی کوشش دعوتِ اسلامی نہیں کر رہی ؟ * زِندگی کا وہ کونسا شعبہ ( Department ) ہے ، جہاں دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام نہیں کر رہی ؟
الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی ہر سَمت ہے ، زِندگی کے ہر شعبے میں ہے * سیٹھ سے لے کر مزدور تک * وکلاء (Lawyers) اور ججز سے لے کر ملزم تک * پولیس سے لے کر مُجْرِم