Book Name:Dawateislami Islah e Muashra
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : ( 1 ) : آدمی کا خاموشی پر قائم رہنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! کم بولنا سُنَّت مصطفےٰہے۔ * الحمد للہ ! ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم طویل خاموشی والے تھے۔ ( [2] ) * آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بلا ضرورت لوگوں سے کلام نہیں فرماتےتھے ، ہند بن ابو ہالہ رَضِیَ اللہ عنہ کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بلا ضرورت گفتگو نہیں فرماتے تھے بلکہ اکثر خاموش ہی رہتے تھے ( [3] ) خاموشی سے مرادہے : دُنیاوی کلام سے خاموشی ورنہ حضورِ اقدس صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زبان مبارک اللہ پاک کے ذکر میں تَر رہتی تھی۔ ( [4] )
پیارے اسلامی بھائیو ! * خاموشی حکمت ہے * کم بولنے سے عقل کامل ہوتی ہے * کم بولنا عبادت کی چابی ہے * کم بولنے سے عبادت کی لذَّت نصیب ہوتی ہے * کم بولنے سے عزت ، وقار ، اور علم میں اضافہ ہوتا ہے * جو بِلاضرورت بولنے سے بچے ، وہ شیطان پر غالب رہتا ہے ۔
اللہ پاک ہمیں بھی کم بولنے ، صِرْف ضرورت کی بات منہ سے نکالنے اور فُضُول بَک بَک سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔