Dawateislami Islah e Muashra

Book Name:Dawateislami Islah e Muashra

الحمد للہ !  دُنیا بھر میں لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول ہیں جو نیک اعمال کا رسالہ بھرتے اور اس ذریعے سے اپنا جائِزہ لے  کر اپنی اِصْلاح کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔  اللہ پاک کے فَضْل سے آج کے دَور میں یہ دعوتِ اسلامی کا ممتاز کارنامہ ہے کہ دعوتِ اسلامی نے لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول کو عملی طَور پر اپنی اِصْلاح کی فِکْر کرنے والا بنا دیا ہے۔

میں بن جاؤں سراپا مَدنی اِنعامات کی تصویر  بنوں  گا  نیک   یااللہ اگر  رَحمت  تِری   ہوگی

نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی انعامات کو اب نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔

دعوتِ اسلامی اور نیک صحبت کی فراہمی

پیارے اسلامی بھائیو !  نیکی کرنا ، نیک بن جانا بہت اَہَم ہے مگر اس سے زیادہ اَہَم ہے کہ بندہ  نیکیوں پر ثابت قدم رہے ، نیکیوں پر استقامت حاصِل کر لے۔ اس کے لئے سب سے  ضروری جو چیز ہے ، وہ ہے : نیک صحبت۔ اگر نیکیوں کا ذہن ملنے کے ساتھ ساتھ آدمی کو نیک صحبت بھی مِل جائے تو آدمی واقعی سُدھر سکتا ہے ، اگر خدانخواستہ نیک صحبت نہ ملے تو سدھرنا بہت دُشوار ہے ، بُرے دوست سُدھرے ہوئے انسان کو پھر سے بُرا بنا دیتے ہیں۔

حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کَشْفُ الْمَحْجُوب میں فرماتے ہیں : ایک شخص دورانِ طواف صرف یہی دُعا کر رہا تھا : اَللّٰہُمَّ اَصْلِحْ اَخَوَانِی اے اللہ پاک !  میرے دوستوں کو نیک بنا دے۔ کسی نے پوچھا : اس مقام پر تم اپنے لئے دُعا کیوں نہیں مانگتے ؟  صرف دوستوں کے لئے ہی کیوں دُعا کر رہے ہو ؟  اس نیک شخص نے بہت کمال  کا جواب دیا ، کہا : میں نے یہاں سے پلٹ کر اپنے دوستوں کے پاس ہی جانا ہے ، اگر میرے دوست نیک ہو گئے تو مجھے بھی نیکیوں پر استقامت مل جائے گی ، اگر دوست نیک نہ ہوئے تو اُن کی