Kaba Shareef Ki Khasosiyat

Book Name:Kaba Shareef Ki Khasosiyat

گزرنے کے باوُجود اب تک مَوْجُود ہیں * اللہ پاک نے اس پتھر کو اتنی عظمت بخشی کہ تمام حاجیوں کے سَر اس کی طرف جھکا دئیے ،  فرمایا ( [1] ) :

وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕ       ( پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 125 )

ترجمہ کنزُ العِرفان : ( اے مسلمانو ! ) تم ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کا مقام بناؤ۔

 * کعبہ شریف ہی وہ مُبَارَک مقام ہے کہ اس کے قریب زَم زَم شریف کا کنواں ہے ، * زَمْ زَمْ وہ مُبَارَک پانی ہے کہ یہ اُسی مقصد کے لئے ہے جس مقصد کے لئے اسے پیا جائے ، ( [2] )  * زَمْ زَمْ شریف شِفَا کے لئے پیا جائے ، اللہ پاک شِفَا عطا فرمائے گا ، * زَمْ زَمْ شریف پیاس بجھانے کے لئے پیا جائے پیاس بجھے گی ، بھوک مٹانے کے لئے پیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بھوک مٹے گی ، * یہی وہ مبارک پانی ہے جسے اس کی عظمت کی وجہ سے کھڑے ہوکر ، قبلہ کی طرف رُخ کر کے پِیا جاتا ہے ، * زَمْ زَمْ ہی وہ مُبَارَک پانی ہے کہ اسے پی کر جو دُعا مانگی جائے پُوری ہوتی ہے۔ 

یہ زَمْزَمْ اس لئے ہے جس لئے اس کو پیئے کوئی         اسی زَمْزم میں جنت ہے ، اسی زَمْزمْ میں کوثَر ہے ( [3] )

 * کعبہ شریف کے پاس حجرِ اَسْوَد ہے ، حجرِ اَسْود بھی جنّتی پتھر ہے ، اسے چھونا گُنَاہوں کو مٹاتا ہے ، روزِ قیامت اس پتھر کی 2 آنکھیں ہوں گی ، جن سے یہ دیکھے گا ، زبان ہو گی جس سے یہ بولے گا اور اپنے اِسْتِلام  کرنے والے کے حق میں گواہی دے گا۔ ( [4] )  * کعبہ


 

 



[1]...تفسیر نعیمی ، پارہ : 4 ، سورۂ  آل عمران ، زیرِ آیت : 97 ، جلد : 4 ، صفحہ : 37 ۔

[2]...مُسْتَدْرک ، کتابُ الْمَناسک ، جلد : 2 ، صفحہ : 132 ، حدیث : 1782۔

[3]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 254۔

[4]...ترمذی ، کتاب الحج ، باب ماجاء فی الحجر الاسود ، صفحہ : 254 ، حدیث : 961۔