Kaba Shareef Ki Khasosiyat

Book Name:Kaba Shareef Ki Khasosiyat

( 2-3 ) : کعبہ شریف برکت اور ہدایت والا ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! کعبہ شریف کی دوسری اور تیسری خُصُوصیت یہ بیان ہوئی :

مُبٰرَكًا  وَّ  هُدًى  لِّلْعٰلَمِیْنَۚ(۹۶)   ( پارہ : 4 ، سورۂ آلِ عمران : 96 )

ترجمہ کنزُ العِرفان : برکت والا ہےاور سارے جہان والوں کے لئےہدایت ہے۔

مُفَسِّرِ قرآن ، مفتی احمد  یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : کعبہ شریف انسان ، جِنّات بلکہ فرشتوں کا بھی قبلہ ہے ، اس لئے اسے عالَمِین  ( یعنی تمام جہانوں )  کی ہدایت فرمایا گیا اور  یہ انسانوں کو جنّت کی ہدایت دیتا ہے ، اس لئے هُدًی  ( یعنی ہدایت دینے والا )  فرمایا گیا۔ ( [1] )

منقول ہے کہ کعبہ شریف روزِ قیامت پہلی رات کی دُلہن کی طرح اُٹھایا جائے گا تو جن لوگوں نے اِس کا حج کیا وہ اس کے پردوں کے ساتھ لٹکے ہوں گے اور اس کے گرد طواف کر رہے ہوں گے یہاں تک کہ کعبہ شریف جنّت میں داخِل ہو گا تو وہ بھی اُس کے ساتھ داخِل ہو جائیں گے۔ ( [2] )    

تصدق ہو رہے ہیں ، لاکھوں بندے گِرد پھِر پھِر کر        طوافِ     خانہ     کعبہ ،     عجب     دلچسپ     منظر     ہے ( [3] )

کعبہ شریف کی نِرالی برکات

پیارے اسلامی بھائیو ! اس آیتِ کریمہ میں کعبہ شریف کی ایک خصوصیت یہ بھی بیان ہوئی کہ کعبہ شریف مبارَک یعنی برکت والا مقام ہے۔  یقیناً کعبہ شریف کی بہت ساری برکات ہیں ، ان میں ایک اَہَم برکت یہ بھی ہے کہ کعبہ شریف کی بَرَکت سے شفا ملتی


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی ، پارہ : 4 ، سورۂ عمران ، زیرِ آیت : 96 ، جلد : 4 ، صفحہ : 31۔

[2]...احیاء  علوم الدین ، کتاب اسرار الحج ، الفصل الاول  فی فضائل الحج…الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 319۔

[3]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 253۔