Book Name:Kaba Shareef Ki Khasosiyat
ابراہیمی ہے * کعبہ معظمہ کے پاس مقامِ ابراہیم پتھر موجود ہے * مزید اس جیسی ہزاروں قُدْرت کی نشانیاں جو کعبہ شریف ( اور اس کے اردگرد حدودِ حرم ) میں موجود ہیں * غرض کہ جیسے ہمارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بےمثل و بےمثال ہیں ، ایسے ہی ان کا کعبہ بھی بےمثال قبلہ ہے۔ اے مسلمانو ! تم غیر مسلموں کی باتیں نہ سُنو ! تم کعبہ کے حج کے لئے تیار رہو ! جو طاقت رکھتا ہو ، وہ ضرور کعبے کا حج کرے ، خیال رکھو ! اگر تم باوُجُودِ طاقت حج کو نہ گئے یا حج کا اِنْکار کر کے کافِر بن گئے تو تم سے تو کیا اللہ پاک سارے جہان سے بےپرواہ ہے ، کعبہ شریف کی آبادی اور وہاں کا حج تم پر موقُوف نہیں ، وہاں ہمیشہ رونق لگی ہی رہے گی ۔ ( [1] )
کعبے کی رونق کعبے کا منظر ، اللہ اکبر ! اللہ اکبر دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر ، اللہ اکبر ! اللہ اکبر !
دیکھا صَفَا بھی ، مروہ بھی دیکھا ، تیرے کرم کا جلوہ بھی دیکھا دیکھا رواں اِک سروں کا سمندر ، اللہ اکبر ! اللہ اکبر !
کعبہ شریف کی 6 خصوصیات
پیارے اسلامی بھائیو ! ان آیات میں اللہ پاک نے کعبہ شریف شریف کی 6 خصوصیات ذِکْر فرمائیں : ( 1 ) : کعبہ شریف اَوَّل عِبَادت گاہ ہے ( 2 ) : کعبہ شریف بَرَکت والا ہے ( 3 ) : کعبہ شریف تمام جہانوں کے لئے باعِثِ ہدایت ہے ( 4 ) : کعبہ شریف میں اللہ پاک کی واضِح نشانیاں ہیں ( 5 ) : کعبہ شریف مقامِ اَمن ہے اور ( 6 ) : کعبہ شریف کا حج کیا جاتا ہے۔
( 1 ) : کعبہ شریف کی شانِ اَوَّلِیَّت
کعبہ شریف کی پہلی خصوصیت یہ بیان ہوئی کہ کعبہ شریف دُنیا کی سب سے پہلی