Book Name:Kaba Shareef Ki Khasosiyat
معاشرے میں اسلامی معلومات کی کمی کی بنا پر بعض بالکل غلط اور غیر شرعی باتیں مشہور ہیں ، انہی میں سے ایک میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کو ضروری سمجھنا ہے ، حالانکہ علما نے اس سے واضح طور پہ منع فرمایا ہے۔بہارِ شریعت میں ہے : میت کی داڑھی یا سر کے بال میں کنگھا کرنا یا ناخن تراشنا یا کسی جگہ کے بال مُونڈنا یا کترنا یا اُکھاڑنا ناجائز ومکروہِ تحریمی ہے بلکہ حکم یہ ہے کہ جس حالت پر ہے اسی حالت میں دفن کردیں ، اگر ( لاعلمی میں کسی نے میت کے ) ناخن یا بال تراش لئے تو کفن ہی میں رکھ دیں۔ ( [1] )
اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات ( وظیفہ )
یَاقَابِضُ ، یَا بَاسِطُ
جوکوئی روزانہ 30 بار یَاقَابِضُ ، یَا بَاسِطُ پڑھا کرے گا ، دشمن پر فتح پائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ۔ ( [2] )
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔