Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Azam

عَلَيْهِ ،  وَمَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ اِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ بندہ جن ذرائع سے میرا قُرْب حاصِل کرتا ہے ،  اُن میں میرا سب سے پسندیدہ ذریعہ فرائض  ہیں اور میرا بندہ نوافِل کے ذریعے میرا قُرْب حاصِل کرتا رہتا ہے ۔  

یہ ہے اللہ پاک کے ساتھ اِظْہارِ محبّت کا طریقہ!اللہ پاک کا قُرْب حاصِل کرنے کا دُرست راستہ ۔  بندہ فرائِض پورے کرے ۔  پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرے ،  رمضانُ المبارک کے روزے بھی پُورے رکھے ،  حج فرض ہو تو حج بھی ادا کرے ،  زکوٰۃ فرض ہو تو زکوٰۃ بھی پُوری پُوری نکالے ،  والدین کا اَدب بھی بجا لائے ،  پڑوسیوں کے ساتھ نیک سلوک بھی کرے ،  کسی کو ناحق تکلیف بھی نہ پہنچائے ،  ہر ہر معاملے میں جو فرائِض ہیں ،  وہ پُورے کرے ،  پھر اس کے ساتھ ساتھ نوافِل بھی ادا کرے ،  پانچوں نمازیں پڑھتا ہے ،  ساتھ میں تہجد بھی پڑھے ،  اِشْرَاق ،  چاشت اور اَوَّابین کے نوافِل بھی پڑھے ،  فرض روزے رکھتا ہے ،  ساتھ میں نفل روزے بھی رکھے ،  زکوٰۃ دیتا ہے ،  نفل صدقہ و خیرات بھی کیا کرے ۔  والدَین کا اَدب کرتا ہے ،  ان کے ساتھ اور زیادہ نیک سلوک کرے ،  اپنے پڑوسیوں ،  دوستوں ،  مسلمان بھائیوں کا خیال رکھتا ہے ،  ان کے ساتھ اور زیادہ احسان اور بھلائی والا سلوک کرے ،  یُوں ہر ہر معاملے میں فرائِض بھی پُورے کرے ،  اس کے ساتھ ساتھ نفل نیکیاں بھی کیا کرے ۔  اس سے کیا ہو گا؟ اللہ پاک کا قُرْب ملے گا ۔ اس سے ثابِت ہو گا کہ یہ بندہ واقعی اللہ پاک کے ساتھ محبّت کرتا ہے ۔  اگر بندہ پابندی کے ساتھ ،  اِخْلاص کے ساتھ سارے فرائِض پُورے کرے ،  ساتھ میں نفل نیکیاں بھی کرتا رہے ،  اگر اللہ پاک کی رحمت ہوئی ،  اس کا فضل و کرم نصیب ہو گیا تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اللہ پاک کا قُرْب بھی ملے گا اور اللہ پاک