Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Azam
مسلم تھا ، میں نے اسے مسلمان کر کے ساتَوَیْں ابدال کی جگہ مُقرر کر دیا ۔ پھر فرمایا: اے ابو حسن! جب تک میں زندہ ہوں یہ واقعہ کسی سے نہ کہنا ۔ ([1])
اَوْلیائے کرام کی دُعاؤں کی شان
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ رحمٰن و رحیم نے حدیثِ قدسی میں اَوْلیائے کرام کی شان بیان فرمائی ، اس کے آخر میں اللہ پاک فرماتا ہے: وَاِنْ سَأَلَنِي لَاُعْطِيَنَّهُ ، وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لَاُعِيذَنَّهُ اوراگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اُسے دیتا ہوں ، اگر وہ میری پناہ لیتا ہے تو میں اُسے پناہ دیتا ہوں ۔
معلوم ہوا؛ اَوْلیائے کرام کا بارگاہِ اِلٰہی میں یہ مَقام ہے کہ وہ اللہ پاک سے دُعا کریں تو وہ قادِرو قَیُّوم رَبّ اُن کی دُعا کو رَدّ نہیں فرماتا بلکہ قبولیت سے نواز دیتا ہے ۔
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی دُعاؤں کی شان
شیخ ابو مظفر اسماعیل بنی علی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میرے باغ میں 2 کھجور کے درخت تھے ، جو بالکل خشک تھے ، 4 سال سے اِن پر پھل نہیں لگا تھا ، میں اِنہیں کاٹنے کی سوچ رہا تھا ، پھر یُوں ہوا؛ میری قسمت چمکی ، حُضُورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ میرے باغ میں تشریف لائے ، آپ نے ایک کھجور کی نیچے وُضُو فرمایا ، دوسری کے نیچے نَماز پڑھی ، پھر مجھے دُعا دی: اللہ پاک تمہاری زمین ، تمہارے دِرْہم ، تمہارے پیمانے اور تمہارے مویشیوں میں برکت دے ۔
آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی دُعا کی یہ برکت ہوئی کہ * اس سال میری آمدنی پہلے سے کئی گنا زیادہ ہوئی * میں ایک درہم خرچ کرتا تو کئی گُنا منافع ملتا * میں نے گندم کی 100بوریاں