Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Azam
اَسْباب جتنے بھی جمع ہوں ، ان پر ایک نگاہ تک نہیں ڈالتے ، شیطان سے جنگ چھیڑ کر اسے شکست دے دیتے ہیں ، نفس کی خواہشات کا گلا گھونٹ کر شریعت و سُنّت کے رستے پر چلتے چلے جاتے ہیں اور
وَ فِی ظُلْمِ اللِّیَالِی کَالْلَآلِی
یعنی میرے مرید رات کے اندھیرے میں روشنی کا چراغ ہوتے ہیں ۔ جب مُعَاشرے میں گُنَاہوں کا اندھیرا بڑھ رہا ہوتا ہے ، بداَخْلاقی ، بےحیائی ، فحاشی ، ظُلم و ستم ، اور بے باکی کا اندھیرا چھا رہا ہوتا ہے تو میرے مرید ہدایت کا چراغ بن کر چمکتے ہیں ، مُبَلِّغ بن کر اُٹھتے ہیں اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتے ہوئے مُعَاشرے کے اندھیروں کو روشنی میں تبدیل کر دیتے ہیں ۔
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! ہم بھی غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مرید ہیں ۔ ہم آپ کے سچّے ، پکّے ، اچھے مرید بنیں*ہم خود بھی نیک بنیں ، دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دیا کریں*خود بھی نفسانی خواہشات سے بچیں ، دوسروں کو بھی نفس و شیطان کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کریں*خود بھی گُنَاہوں سے بچیں اور دوسروں کو بھی گُنَاہوں کی دَلْدَل سے نکالنے والے بنیں* خُود بھی بااَخْلاق و باکردار بنیں اور مُعَاشرے میں بھی اَخْلاق و کردار کی روشنی پھیلائیں ۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد