Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Azam

Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Azam

کہ بغداد سے مِصْر تک پُورے رستے میں مجھے بالکل بھوک محسوس نہ ہوئی  ۔ ([1])  

اَوْلیائے کرام کے قدموں کی شان

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے حدیثِ قُدْسی میں مزید فرمایا:  وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا میں اُس کے پاؤں بن جاتا ہوں ،  جن سے وہ چلتا ہے ۔  

یہ وَلِیُ اللہ کے پاؤں کی شان ہے ،  اَوْلیائے کرام کے پاؤں بھی نِرالے ہوتے ہیں ،  بظاہِر دِکھنے میں ہمارے پاؤں جیسے ہی ہوتے ہیں مگر اِن میں خُدائی (یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص)طاقت رکھ دی جاتی ہے ،  اب وہ گوشت پوست کے پاؤں سے نہیں بلکہ خُدائی (یعنی اللہ پاک کی دِی ہوئی خاص)طاقت سے چلتے ہیں ۔  

غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے پاؤں کی کرامت

شیخ ابو حسن بغدادی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ     فرماتے ہیں: میں رات  بھر جاگتا رہتا تاکہ کسی وقت حضور غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ      کی خدمت  بجا لاؤں ، ایک رات میں نے دیکھا: حضور غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ     مکان سے باہر تشریف لائے ،  میں نے پانی کا لوٹاحاضر کیا ،  آپ نے ادھر توجہ نہ فرمائی اور دروازے کی طرف تشریف لے گئے ، دروازہ خود بخود کھل گیا ، آپ تشریف لے چلے ،   میں بھی پیچھے پیچھےہو لیا ،   غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ     شہرِ بغدادسے باہَر تشریف لے آئے ،  ابھی چند قدم ہی چلے تھے کہ ایک شہر نظر آیا ،  میں نے وہ شہر پہلے نہیں دیکھا تھا ۔  

غوثِ پاک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ     اس شہر میں داخل ہوئے اور ایک مکان میں تشریف لے گئے ،  وہاں 6 لوگ بیٹھے تھے ،  انہوں نے کھڑے ہو کر آپ  کی تعظیم کی اور سلام عرض کیا ،  اس


 

 



[1]... تفریح الخاطر ، صفحہ:66 ۔