Book Name:Hadees e Qudsi Aur Shan e Ghous e Azam
بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج ربیعُ الثّانی کی 11 وِیں شب ہے ، جسے عاشقانِ غوثِ اعظم بڑی گیارہویں شریف بھی کہتے ہیں ۔ آج کے اِس اجتماعِ غوثیہ میں ہم پِیروں کے پِیر ، پِیر دستگیر ، شہنشاہِ بغداد ، حُضُورِغوثِ پاک شیخ عبد ُالقادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی یاد منانے ، آپ کا ذِکْرِ خیر سُننے ، سُنانے کے لئے حاضِر ہیں ، اللہ پاک ہمارا آنا ، بیٹھنا ، سُننا ، سُنانا اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ کاش! ذِکْرِ غوثِ پاک کی برکت سے ہمیں سچّی توبہ کی توفیق مل جائے ، کاش! ذِکْرِ غوثِ پاک کی برکت سے آپ کا فیضان ہمیں نصیب ہو ، ہمارے اَخْلاق سنور جائیں ، کردار نکھر جائے ، ذِکْرِ غوثِ پاک کی برکت سے ایمان کی سلامتی نصیب ہو اور ہم اللہ پاک کی رضا والے کاموں میں مَصْرُوف رہتے ہوئے ایمان سلامت لے کر دُنیا سے جانے میں کامیاب ہو جائیں ۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف
اَلْحَمْدُ للّٰہ!شہنشاہِ بغداد ، حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مشہور و معروف ہستی ہیں * آپ کا نامِ پاک: عبدُ القادِر اور کنیت:ابو محمد ہے * مُحْیُ الدِّین (یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے) اور غَوْثُ الثَّقَلین (یعنی جنّوں اور انسانوں کے غوث ، مددگار) آپ کے مشہور اَلْقاب ہیں * حضورِ غوثِ پاک ، شیخ عبدُ القادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 470 ہجری کو جِیلان میں پیدا ہوئے * 91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے * 561 ہجری میں آپ نے دُنیا سے پردہ فرمایا ۔