Book Name:Insan Aur Mansab e Khilafat

پیارے اسلامی بھائیو! کیسی فضیلت کی بات ہے، درودِ پاک ہے ہی ایسا نِرالا عمل کہ اس کے فضائل پڑھ کر دِل مچل جاتا ہے، غور تو فرمائیے! جب کسی کے سامنے میرے اور آپ کے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْرِ پاک ہو اور وہ پیار سے، ادب سے، محبّت سے بارگاہِ رسالت میں 100 بار نہیں، ہزار بار نہیں، لاکھ بار نہیں بلکہ صِرْف ایک ہی مرتبہ درود شریف پڑھے تو فرشتے اس کے لئے بخشش کی دُعا کرتے ہیں اور رحمت وکرم پر قربان جائیے! خُود ہمارا خالِق، ہمارا مالِک، ہمارا پیارا اللہ پاک فرشتوں کی اس دُعا پر آمین فرماتا ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! غور فرمائیے! فِرشتے جس کے لئے بخشش کی دُعا کریں اور خُود رَبِّ کریم اس دُعا پر آمین فرمائے، کیا ایسا خوش نصیب بندہ بھی بخشش سے محروم رہ جائے گا...؟ نہیں! نہیں...!! درودِ پاک پڑھنے والا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رحمتِ خُدا کے صدقے، شفاعتِ مصطفےٰ کے صدقے اپنے آقا، دو عالم کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیچھے پیچھے جنّت میں پہنچ جائے گا۔

زبان و قلب کی عظمت درودِ پاک سے ہے       ہر ایک غم سے حفاظت درودِ پاک سے ہے

ازل کے دِن سے مرے مصطفےٰ کے چرچے ہیں       تمام دہر پہ رحمت درودِ پاک سے ہے

بروزِ حشر وہ ہو گا نبی کی قربت میں  جہاں میں جس کو بھی الفت درودِ پاک سے ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی (اللہ پاک جَلَّ شَانُہٗ فرماتا ہے):

وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةًؕ-قَالُوْۤا اَتَجْعَلُ فِیْهَا مَنْ یُّفْسِدُ فِیْهَا وَ یَسْفِكُ الدِّمَآءَۚ-وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ