Book Name:Ibrat Ke Namonay
قومِ عَاد!*بڑی طاقتور قوم تھی*ان کے لمبے لمبے قد تھے*بڑے بڑے جسم تھے*یہ پہاڑوں کو تراش کر اپنے محلّات بنایا کرتے تھے*اللہ پاک نے انہیں مال و دولت سے نوازا*نعمتیں عطا فرمائیں مگر انہوں نے نافرمانی کی*اللہ پاک کے نبی حضرت ہُود عَلَیْہِ السَّلام کو جھٹلایا*کفر پر اَڑے*گُنَاہوں پر قائِم رہے*ضِدّی بنے*آخر ان پر رَبِّ قَهَّار کا قہر برس پڑا*اللہ پاک نے ان پر آندھی کا عذاب بھیجا، یہ نہایت سرد، خشک، خیر و برکت سے خالی اور سخت سنّاٹے دار آندھی تھی*اس کی شِدّت کا حال یہ تھا کہ لوگوں کو زمین سے یوں اکھیڑ دیتی گویا وہ کھجوروں کے سوکھے تنے ہوں*پھر انہیں سر کے بل زمین پر اس طرح مارتی کہ ان کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے*8 دِن تک یہ آندھی مسلسل چلتی رہی اور اس نے قومِ عاد کا نام و نشان تک مٹا ڈالا۔([1])
قومِ ثمود!*فَنِّ تعمیر کی ماہِر تھی*اللہ پاک نے انہیں بہت نعمتوں سے نوازا*انہیں طاقت دی*مال و دولت سے نوازامگر انہوں نے نافرمانی کی*حضرت صالح عَلَیْہِ السَّلام کو جھٹلایا*کفر پر اَڑے، گُنَاہوں کا بازار گرم کیا*آخر ان پر بھی قَہرِ اِلٰہی کا کوڑا برس گیا*ان پر شدید زلزلے کا عذاب بھیجا گیا*جس سے یہ ہمیشہ کے لئے فنا کے گھاٹ اُتر گئے۔ ([2])
نمرود !*کیسا رُعْب و دبدبے والا بادشاہ تھا*اللہ پاک نے اسے تاج و تخت عطا کیا مگر اس نے نافرمانی کی*حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کی گستاخیاں کیں*آخر اس پر عذاب آیا *اللہ پاک نے اس بدانجام کو اور اس کی فوج کو مچھروں کے ذریعے فنا کے گھاٹ اُتار دیا۔ ([3])