Book Name:Ibrat Ke Namonay
دیکھا، آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم سِوائے چند دِن کے پورے ہی ماہ کے روزے رکھا کرتے تھے۔([1]) *ایک مرتبہ آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی خدمت میں سُوال ہوا: رمضان کے بعد کون سے روزے اَفْضَل ہیں؟ فرمایا: رمضان کی تعظیم کیلئے شعبان کے روزے رکھنا۔([2])
میں رحمت، مغفِرت، دوزخ سے آزادی کاسائل ہوں
مہِ رمضان کے صدقے میں فرمادے کرم مولیٰ!
بَراءَ ت دے عذابِ قبر سے نارِ جہنَّم سے
مہِ شعبان کے صدقے میں کر فضل و کرم مولیٰ!
عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دل
رجب کا واسِطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولیٰ!([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:مدرسۃُ المدینہ بالِغان
پیارے اسلامی بھائیو! موت کی یاد دِل میں بٹھانے، قبر و آخرت کی تیاری فرمانے اور نیک نمازی بننے کی سَعَادت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!زِندگی سنور جائے گی، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا سے بےرغبتی کی دولت بھی ملے گی اور اَخْلاق و کردار بھی سَنْوَر جائیں گے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام