Book Name:Ibrat Ke Namonay
کہاں گئی، جوانی، کہاں گئی طاقت اور کہاں گیا وہ عہدہ...!!
بے وفا دنیا پہ مت کر اِعتبار تُو اچانک موت کا ہوگا شکار
موت آکر ہی رہے گی یاد رکھ! جان جا کر ہی رہے گی یاد رکھ!
گر جہاں میں سَو برس تُو جی بھی لے قبر میں تنہا قیامت تک رہے
جب فرشتہ موت کا چھا جائے گا پھر بچا کوئی نہ تجھ کو پائے گا
موت آئی پہلواں بھی چل دئیے خوبصورت نوجواں بھی چل دئیے
دنیا میں رہ جائے گا یہ دبدبہ تِرا زور تیرا خاک میں مل جائے گا
تیری طاقت تیرا فن عُہدہ تِرا کچھ نہ کام آئے گا سرمایہ ترا([1])
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّنْ لَّكُمْ وَ اَرْسَلْنَا السَّمَآءَ عَلَیْهِمْ مِّدْرَارًا۪-وَّ جَعَلْنَا الْاَنْهٰرَ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمْ فَاَهْلَكْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ وَ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَ(۶) (پارہ:7الانعام:6)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: کیا انہوں نے نہیں د یکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہلاک کردیا، انہیں ہم نے زمین میں وہ قوت و طاقت عطا فرمائی تھی جو تمہیں نہیں دی اور ہم نے ان پر موسلا دھار بارش بھیجی اور ان کے نیچے نہریں بہا دیں پھر ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں ہلاک کردیا اور ان کے بعد دوسری قومیں پیدا کردیں۔