Ibrat Ke Namonay

Book Name:Ibrat Ke Namonay

تعلیم کے ساتھ ساتھ سُنتوں پر عمل کا جذبہ بھی ملا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سَعَادت بھی نصیب ہوئی۔ اَلْحَمْدُ للہ!مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی برکت سے میری زِندگی میں بہار آ گئی، فیشن پرستی، موج مستی سے نجات بھی مِل گئی۔

 ترا شکر مولیٰ دیا مدنی ماحول                  نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا مدنی ماحول

دعا ہے یہ تجھ سے دل ایسا لگا دے        نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا مَدنی ماحول([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

”کلامِ رضا“ موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول! اَلْحَمْدُ للہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.Tڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے:Klam-e-Raza(کلامِ رضا)۔اس ایپلی کیشن میں امامِ اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مشہورِ زمانہ نعتیہ مجموعہ حدائقِ بخشش کو حروفِ تہجی کی ترتیب پر شامل کیا گیاہے *اس ایپلی کیشن  میں اپنے مطلوبہ کلام کو سرچ (search) کرنے *مخصوص کلاموں کو آڈیو (Audio) وڈیو(Vedio) میں سننے دیکھنے *اور پسندیدہ کلاموں کو فیورٹ(Favorite) کر کے الگ سے مخفوظ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ *  اس ایپلی کیشن میں مَدَنی چینل (Madani Chanal) کے پروگرام نغماتِ رضا  (جس میں حدائقِ بخشش کے منتخب کلاموں کی شرح بیان کی گئی ہے اس) کوشامل کیا گیا ہے *مکمل کلام یا منتخب شعر کو  سوشل میڈیا (Social Media)پر باآسانی شیئر کیا جاسکتا


 

 



[1]... وسائلِ بخشش،صفحہ: 647-648۔