Book Name:Ibrat Ke Namonay
واپس آئے تو کَاَنُّہٗ لَمْ یَکُنْ بِہٖ ضَرّ ٌ قَطُّ اب ایسے تھے جیسے انہیں کبھی کوئی تکلیف ہوئی ہی نہیں تھی۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے وسیلے کی برکت...!! یہ مبارک نماز جو رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّمْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ کو سکھائی، اسے نمازِ حاجت کہتے ہیں۔ یہ مُجَرَّب (یعنی تجربے سے ثابت شدہ)عمل ہے* کیسی ہی مشکل ہو*پریشانی ہو*مصیبت ہو *کوئی جائِز خواہش * تمنّا * آرزو پوری نہ ہو رہی ہو*امتحان میں کامیابی چاہئے ہو*قرض اُتارنا ہو*شفا چاہئے ہو *نمازوں میں دِل لگانا ہو*گُنَاہ چھوڑ کر نیک بندہ بننا ہو غرض *دِینی و دُنیوی کوئی بھی حاجت ہو، اسی انداز سے تازہ وُضُو کریں، 2 رکعت نماز ادا کریں، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وسیلے سے، آپ کے سکھائے ہوئے طریقے کے مطابق دُعا مانگیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہر حاجت پُوری ہو جائے گی۔
آنکھوں کا تارا نامِ مُحَمَّد دل کا اُجالا نامِ مُحَمَّد
پائیں مرادیں دونوں جہاں میں جس نے پکارا نامِ مُحَمَّد
دونوں جہاں میں دنیا و دیں میں ہے اِک وسیلہ نامِ مُحَمَّد
اپنے جمیؔلِ رضوی کے دل میں آجا سما جا نامِ مُحَمَّد ([2])
(2):شدَّاد کی جنّت
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام السلام نے دوسری عجیب بات جو دیکھی، وہ شدَّاد کی لاش تھی۔ شدّاد کون تھا؟ بڑے رُعب و دبدبے والا بادشاہ تھا، یہ غیر مسلم تھا۔