Book Name:Ghazwa e Badr Aur Shan e Mola Ali

شہزادی ہیں *اعلانِ نبوت سے پہلے پیدا ہوئیں *20 سال کی عمر میں دُنیا سے رخصت ہوئیں *آپ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی پہلی زوجہ محترمہ(Wife) ہیں *ان کے انتقال کے بعد رسولِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی دوسری شہزادی حضرت اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللہُ عنہا کا نکاح حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ عنہ سے فرمایا۔ *حضرت رقیہ رَضِیَ اللہُ عنہا وہ بلند رُتبہ ہیں کہ آپ نے راہِ دِین میں 3مرتبہ ہجرت کی، اسلام کے ابتدائی دور میں 3ہی ہجرتیں ہوئی ہیں: (1-2):2مرتبہ حبشہ(Abyssinia) کی طرف اور (3):تیسری ہجرت مکہ سے مدینہ کی طرف۔ حضرت رقیہ رَضِیَ اللہُ عنہا نے یہ تینوں ہجرتیں کیں([1]) *جب پہلی مرتبہ آپ اور حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ حبشہ کی طرف ہجرت کے لئے روانہ ہوئے تو سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: حضرت لُوط اور ابراہیم علیہما السَّلام  کے بعد عثمان  پہلے شخص ہیں جنہوں نے اپنے اَہْلِ خانہ(Family) کے ساتھ راہِ خُدا میں ہجرت کی ہے۔([2])

حضرت رقیہ رَضِیَ اللہُ عنہا کے اور بھی بہت سارے فضائل(Virtues) ہیں، آپ کا اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تمام اَوْلادِ پاک کا تفصیلی ذِکْر پڑھنا چاہتے ہوں تو مکتبۃ المدینہ کی کتاب آقا کے شہزادے و شہزادیاں پڑھ لیجئے!

خونِ خیرُ الرُّسُل سے ہے جن کا خمیر                                        اُن کی بے لَوث طِیْنَت پہ لاکھوں سلام([3])

وضاحت:جن کی پیدائش سیدالمرسلین، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کےخونِ مُبارَک  سے


 

 



[1]...آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے شہزادے شہزادیاں، صفحہ:69-71 خلاصۃً۔

[2]...مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ ، ذکر اول من ھاجر...الخ، جلد:5، صفحہ:60، حدیث:6933۔

[3]...حدائقِ بخشش، صفحہ:309۔