Ghazwa e Badr Aur Shan e Mola Ali

Book Name:Ghazwa e Badr Aur Shan e Mola Ali

آپ پر لاکھوں سلام نازل ہوں۔

پیارے اسلامی بھائیو! اس موقع پر یہ آیات اُتریں، اللہ پاک نے فرمایا:

هٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِیْ رَبِّهِمْ٘- (پارہ:17، الحج:19)

ترجمہ کنزُ العِرفان: یہ دو فریق ہیں جو اپنے ربّ کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔

یہ کُل6 افراد تھے، 3غیر مسلم:عتبہ، شیبہ اورولید اور 3 صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان؛ *مولیٰ علی *حضرت حمزہ اور *حضرت عبیدہ (رَضِیَ اللہُ عنہم) ، اس مقام پر ان  کو الگ الگ گروہ فرمایا اور ان 2گروہوں(Groups) کے انجام کے متعلق بھی ارشاد فرمایا۔  چنانچہ *عتبہ*شیبہ اور *ولید جو غیر مسلم تھے، ان کی 3سزائیں(Punishments) بیان ہوئیں، ارشاد ہوا:

هٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِیْ رَبِّهِمْ٘-فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِیَابٌ مِّنْ نَّارٍؕ-یُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُءُوْسِهِمُ الْحَمِیْمُۚ(۱۹) یُصْهَرُ بِهٖ مَا فِیْ بُطُوْنِهِمْ وَ الْجُلُوْدُؕ(۲۰) وَ لَهُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِیْدٍ(۲۱) (پارہ:17، الحج:19 تا 21)

ترجمہ کنزُ العِرفان: تو کافروں کے لیے آگ کے کپڑے کاٹے گئےہیں اور ان کے سروں پر کھولتا پانی ڈالا جائے  گا، جس سے جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے وہ سب اور ان کی کھالیں جل جائیں گی اور ان کے لیےلوہے کے گرز ہیں۔

یہ ان غیر مسلموں کی 3سزائیں ہیں: (1):انہیں آگ(Fire) کے کپڑے پہنائے جائیں گے (2):ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی(Boiling Water) ڈالا جائے گا، جس سے ان کے پیٹ کے اندر کی چیزیں اور کھالیں جل جائیں گی (3):اور انہیں لوہے(Iron) کے گرزوں(مثلاً ہتھوڑوں)  سے مارا جائے گا۔