Us Jawab e Salam Ke Sadqay

Book Name:Us Jawab e Salam Ke Sadqay

سوگئے اور امام طَبرانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بیٹھے کسی کے آنے کا اِنتِظار کر رہے تھے ، اِتنے میں کسی نے ہمارے مکان پر دَسْتک دی، ہم نے دروازہ کھولا تو ایک عَلَوی صاحِب اپنے 2غُلاموں کے ہمراہ تشریف لائے ،دونوں کے پاس کھانے سے بھری ہوئی ایک ایک ٹوکری تھی، وہ عَلَوی بُزُرگ کہنے لگے:شاید آپ صاحِبان نے بارگاہِ رسالت میں بُھوک کی شِکایت کی ہے کیونکہ میں خواب میں جنابِ رسالت مآب صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی زِیارت سے شرف یاب ہوا، سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم آپ حضرات کے بارے میں فرمارہے تھے: اِن کو کھانا کِھلاؤ ! بَہَر حال اُنہوں نے ہمارے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور جو کچھ بچ گیا وہ ہمیں دے دیا اور تشریف لے گئے۔ ([1])

سرکار کِھلاتے ہیں سرکار پِلاتے ہیں                        سُلطان وگدا سب کو سرکار نبھاتے ہیں([2])

مفتئ اعظم ہند رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ عرض کرتے ہیں:

پیتے ہیں تیرے دَرْ کا کھاتے ہیں تیرے دَرْ کا

پانی      ہے      تِرا      پانی،      دَانہ      ہے      تِرا      دَانہ([3])

سرکار صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے کھانا کھلایا

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! اَلْحَمْدُ للہ! ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم اپنے غُلاموں پر نظرِ کرم فرماتے، مصیبت میں پھنس جانے کی صُورت میں مدد کو آتے اور بُھوکوں کو کھانا کِھلاتے ہیں ، اِس ضِمْن میں ایک اور واقعہ مُلا حَظہ ہو،


 

 



[1]...حجۃ اللہ علی العالمین،الباب الثانی فیما وقع بعد وفاتہ من ...الخ، الفصل الثالث فی ذکر ...الخ، صفحہ:572۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:292۔

[3]...سامانِ بخشش، صفحہ:169۔