Us Jawab e Salam Ke Sadqay

Book Name:Us Jawab e Salam Ke Sadqay

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضِر ہوں جو ہماری آیتوں پر اِیمان لاتے ہیں تو ان سے فرماؤ: ”تم پر سَلام“ تمہارے رَبّ نے اپنے ذمَّۂ کرم پر رحمت لازِم کر لی ہے کہ تم میں سے جو کوئی نَادَانی سے کوئی بُرائی کر لے پھر اس کے بعد تَوبہ کرے اور اپنی اِصْلاح کر لے تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

10 بابَرَکت دِن

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہِ!بہت ہی فضیلت والا مہینا ماہِ ذُوْ الْحِجَّۃِ الْحَرَام تشریف لا رہا ہے، آج ذِیْقعدہ کی 29 ہو گئی، ممکن ہے کہ آج ہی چاند نظر آجائے، یہ مبارک مہینا بہت ہی عظمت والا، بہت فضیلت والا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: سَيِّدُ الشُّهُورِ رَمَضَانُ، وَاَعْظَمُهَا حُرْمَةً ذُو الْحِجَّةِ یعنی مہینوں کا سردار ماہِ رمضان ہےاور حرمت و عزّت کے اعتبار سے سب سے عظمت والا مہینا ذُوْالحجۃ الحرام ہے۔([1])

 حضرت کعب الاحبار رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:اللہ پاک نے زمانے کو اِختیار فرمایا ،پس اللہ پاک کے ہاں سب سے مَحْبُوب زمانہ حُرمَت والے 4 مہینے (یعنی ذُوْ القعدہ، ذُوْ الحج، مُحرم اور رَجَب) ہیں، ان مہینوں میں سے اللہ پاک کے ہاں سب سے زیادہ مَحْبُوب ذُوْالْحِجَّۃِ الْحَرام


 

 



[1]...شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد:3، صفحہ:355، حدیث:3755ملتقطاً۔