Us Jawab e Salam Ke Sadqay

Book Name:Us Jawab e Salam Ke Sadqay

وہی رَبّ ہے جس نے تجھ کو ہمہ تَن کرم بنایا

ہمیں بھیک مانگنے کو تیرا آستاں بتایا

تجھے حمد ہے خُدایا

تمہیں حاکِمِ بَرَایا، تمہیں قاسِمِ عَطَایا

تمہیں دافِعِ بَلایا، تمہیں شافِعِ خَطَایا

کوئی    تم    سا    کون    آیا([1])

وضاحت: اللہ پاک ہی ہے، جس نے رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو سَراپا کرم بنایا ہے، وہی رَبّ ہے، جس نے ہم غُلاموں کو بھیک مانگنے کے لئے آپ کے دَرْ پر حاضِری کا حکم دیا ہے، اے اللہ پاک! تجھے حَمد ہے۔ اے مَحْبُوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم! *آپ تمام مخلوق کے حاکِم بھی ہیں*سب کو نعمتیں دینے والے بھی ہیں *مُشکلات ٹالنے والے بھی ہیں اور *گنہگاروں کی شَفَاعَت فرما کر بخشوانے والے بھی آپ ہی ہیں۔ آپ جیسا کوئی نہیں آیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایک سُوال اور اس کا جواب

پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ میں واضِح فرما دیا گیا کہ جو درِ مصطفےٰ پر پہنچ جاتا ہے، آپ صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم اُسے سَلام ارشاد فرماتے ہیں، یا تو اپنی طرف سے سَلامتی کی دُعا دیتے ہیں یا رَبِّ رحمٰن کا سَلام پہنچاتے ہیں اور جو اس پاک دَرْ پر پہنچ جاتا ہے، رحمتوں کے سائے میں آجاتا ہے۔


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:363۔