Us Jawab e Salam Ke Sadqay

Book Name:Us Jawab e Salam Ke Sadqay

رسول پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی خِدْمت میں حاضِری کی سَعَادت پاتا ہے، اسے یہ 2انعام ملتے ہیں: (1):پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم اسے سلامتی کی دُعا ارشاد فرماتے ہیں (خوش قسمت اس سلام کو سُن بھی لیتے ہیں) (2):دوسرا اِنْعَام یہ کہ اسے رحمت کی خوشخبری سُنائی جاتی ہے۔ کاش! اللہ پاک ہمیں بھی نصیب کرے، باربار مدینۂ پاک حاضِری کی سَعَادت نصیب ہوتی رہے۔ اللہ پاک توفیق بخشے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ یا  عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:   قربانی کے جانور سے نفع لینا جائز نہیں۔

وضاحت:اللہ پاک سب کو اِخْلاص کے ساتھ قُربانی کی توفیق بخشے! ایک مسئلہ یاد رکھ لیجئے! وہ جانور جو قُربانی کے لئے خریدا گیا، اِس سے کوئی بھی نَفْع لینا شرعاً منع ہے، مِثال کے طور پر *اس سے دُوْدھ حاصِل نہیں کر سکتے *اِس پر سُواری نہیں کر سکتے *اسے کرائے پر بھی نہیں دے سکتے *اس کی اُوْن اُتار کر بیچ نہیں سکتے وغیرہ اور اگر اس طرح کا کوئی فائدہ جانور سے حاصِل کر لیا تو اس کو صَدَقہ کرنا ضروری ہے، مثلاً کسی نے قُربانی کے جانور سے دُوْدھ حاصِل کر لیا تو اِس دُوْدھ کو صَدَقہ کر دے یا اس کی قیمت راہِ خُدا میں دیدے۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر


 

 



[1]...دارالافتاء اہل سنت، فتویٰ نمبر:Sar-7865 خلاصۃً۔