Us Jawab e Salam Ke Sadqay

Book Name:Us Jawab e Salam Ke Sadqay

ہے اور ذُوْالْحِجَّۃِ الْحَرام میں اس کے ابتدائی 10 دن (جن کو عشرۂ ذوالحج کہا جاتا ہے، یہ ) اللہ پاک کے ہاں سب سے مَحْبُوب دن ہیں۔([1])

 سُبْحٰنَ اللہ!اے عاشقانِ رسول! عشرۂ ذِیْ الحج کے اِبتدائی 10 دن بہت بابرکت ہیں، یہ اللہ پاک کے ہاں بہت مَحْبُوب دن ہیں، یہاں تک کہ اللہ پاک نے قُرآنِ مجید میں اِن اَیّام کی قسم ارشاد فرمائی، ارشاد ہوتا ہے:

وَ الْفَجْرِۙ(۱) وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ(۲) (پارہ:30،الفجر:1-2)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: صُبح کی قسم اور دس راتوں کی۔

ایک قول کے مطابق: اس آیت میں ذِکْر کی گئی 10راتوں سے ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں مراد ہیں۔([2]) پتا چلا!ذُو الحج کی ابتدائی 10 راتیں بہت فضیلت والی ہیں کہ اللہ پاک نے ان کی قسم ارشاد فرمائی۔

حج کا مہینا آیا، ماہِ حَرام آیا

طیبہ کی یاد لَایا، ماہِ حَرام آیا

آئی ہیں اس کی قسمیں، قرآں کی آیتوں میں

رَبّ کو ہمارے بھایا، ماہِ حَرام آیا

وضاحت: ماہِ حرام : یعنی عزّت و حُرمت والا مہینا۔

حدیث شریف میں ہے: اَلْعَمَلُ فِيهِنَّ يُضَاعَفُ سَبْعُ مِئَةِ ضِعْفٍ ان 10 دنوں میں نیکی کا ثواب 700گُنا بڑھا دیا جاتا ہے۔([3])


 

 



[1]...شعب الایمان، باب فی الصیام ، جلد:3، صفحہ:350، حدیث:3740۔

[2]...تفسیر قرطبی،سورۂ فجر، زیر آیت:2، جلد:30، صفحہ:24۔

[3]...شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد:3، صفحہ:356، حدیث:3757۔