Us Jawab e Salam Ke Sadqay

Book Name:Us Jawab e Salam Ke Sadqay

ترمذی شریف کی روایت میں ہے: نبئ اَکْرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: مَا مِنْ اَيَّامٍ اَحَبُّ اِلَى اللَّهِ اَنْ يُتَعَبَّدَ لَهُ فِيهَا مِنْ عَشْرِ ذِي الحِجَّةِیعنی عشرۂ ذی الحج میں عبادت کرنا، اللہ پاک کے ہاں عام دنوں کی نسبت زیادہ مَحْبُوب ہے يَعْدِلُ صِيَامُ كُلِّ يَوْمٍ مِّنْهَا بِصِيَامِ سَنَةٍان دنوں میں ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے وَقِيَامُ كُلِّ لَيْلَةٍ مِّنْهَا بِقِيَامِ لَيْلَةِ القَدْرِاور ان دنوں کی ہر رات کا قیام (یعنی جاگ کر عبادت کرنا) شبِ قدر کے قیام کے برابر ہے۔([1])

ہر ہر گھڑی ہے اس کی عِزّ و فَضَل میں یکتا

بادَل کرم کا چھایا، ماہِ حرام آیا

بڑھتی ہیں اس میں قدریں، نیکی کی یاد رکھنا!

کرنا نہ وقت ضائع، ماہِ حرام آیا

اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے! کیسے پیارے اور فضیلت والے دن ہیں *کیسی عظیم راتیں ہیں*ان دنوں میں ایک نیکی کا ثواب 700 گُنا بڑھا دیا جاتا ہے *ان دِنوں میں نیکی کرنا اَفْضَل نیکی ہے * ان دنوں میں ایک دن کا روزہ رکھنا 1سال کے روزوں کے برابر ہے *ان دنوں کی راتوں میں قیام کرنا (یعنی رات کو جاگ کر عبادت کرنا) شبِ قدر میں عِبادَت کرنے کے برابر ہے۔ اللہ پاک ہمیں اس مُبارَک مہینے کی، ان بابَرَکت دِنوں کی خُوب قدر کرنے، ان میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے، تِلاوَت کرنے، دُرُود پڑھنے، اللہ پاک کا ذِکْر کرنے، نَوافِل پڑھنے اور دیگر نیک کاموں کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔


 

 



[1]...ترمذی،کتاب الصوم، باب ما جاء فی العمل، صفحہ:211، حدیث:758۔