Book Name:Jannat Ke Khareedar

کی خبر دیتے ہوئے فرمایا:اللہ پاک  کی قسم! سورج غروب ہونے سے پہلے اللہ پاک تمہارے پاس رزق بھیج دے گا۔  

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ بھی لشکر میں موجود تھے، آپ رَضِیَ اللہُ عنہنے جب یہ فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سُنا تو فوراً انتظام کرنا شروع کیا، آپ نے  غلے سے بھرے ہوئے 7 اونٹ خرید کر پیارے آقا ،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمت میں حاضر کر دئیے، جب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے یہ اُونٹ دیکھے تو ان کے چہروں پر خوشی پھیل گئی، دوسری طرف منافقوں کے چہرے غمگین ہو گئے۔ سرورِ عالم، نُورِ  مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ  میں جب وہ 7 اونٹ پیش کئے گئے تو فرمایا:یہ کیا ہے؟ کس کی طرف سے ہے؟ عَرْض کیا گیا: یَا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!  عثمانِ غنی   رَضِیَ اللہُ عنہ نے آپ کی خدمت میں تحفہ (Gift)پیش کیا ہے۔

راوِی کہتے ہیں: پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یہ بات سُنی تو میں نے خُود دیکھا، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھائے اور اتنے بلند کئے کہ سَر مبارک سے اُوپَر ہو گئے، پھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے  حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کے لئے ایسی دُعا فرمائی کہ آپ کو ایسی دُعا  کبھی کسی کے لئے کرتے نہیں دیکھا۔([1])  

حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:میں نے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا!آپ صَلَّی  اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  رات بھر حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے لئے یہ دُعا کرتے رہے: اے اللہ  پاک!میں عثمان سے راضی ہوا تُو بھی اس سے


 

 



[1]...الریاض النضرۃ، الباب الثالث ،الفصل السادس:ذکر اختصاصہ ...الخ، جزء :3،  صفحہ :25ملتقطاً۔