Book Name:Jannat Ke Khareedar

راضی ہو جا۔([1])

عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی خوش بختی

اے عاشقانِ رسول!  حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی خوش بختی دیکھئے! قابِلِ رشک بات ہے، پیارے رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ساری رات آپ کے لئے دُعا فرمائی: یااللہ! میں عثمان سے راضی ہوں، تُو بھی اس سے راضی ہو جا۔

اللہُ اکبر! جس سے محبوبِ خدا، دو عالَم کے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  راضی ہو جائیں، اسے اَور کیا چاہئے...!!

اندازہ لگائیے! یہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ  کی کتنی بڑی فضیلت ہے۔

رِضائے مصطفےٰ پانے کی کوشش کیجئے!

اے عاشقانِ رسول!  ہمیں بھی چاہئے! ہم بھی محبوبِ خُدا، سردارِ انبیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کو راضِی کرنے کی کوشش کریں*نیک کام کریں*گُنَاہوں سے بچیں*درودِ پاک پڑھیں * ذِکْرُ اللہ کریں*قرآنِ کریم کی کثرت سے تلاوت(Recitation) کریں* مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی دُکھیاری اُمّت کا غم بانٹا کریں*عاشقانِ رسول کے ساتھ ہمدردی کِیا کریں*دوسروں کے کام آیا کریں، ایسا کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کے پیارے نبی، مُحَمَّدِعربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ہم سے راضی ہو جائیں گے، اگر رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  راضی ہو گئے تو  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!   اللہ پاک بھی راضی ہو جائے گا۔   


 

 



[1]...تاریخ ِ مدینہ دمشق، جلد:39، صفحہ:54۔