Book Name:Jannat Ke Khareedar

ہیں، رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے داماد ہیں، پیارے آقا، مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے انہیں جنَّت کی بشارت دی۔([1])

*اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی کَثْرتِ رائے(Majority) سے حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ خلیفہ بنے، 12 سال تک آپ خلیفہ رہے، 18 ذو الحجہ 35 سِنِ ہجری کو بھوکے پیاسے رِہ کر نہایت مظلومیت کے ساتھ شہید کئے گئے۔([2])

ہر صحابئ نبی...!! جنتی! جنتی!

اے عاشقانِ رسول ! اَلحَمْدُ للہِ!   اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہمارے محبوب آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کا ہر صحابی ہی جنّتی ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰىؕ- (پارہ:27 ،سورۂ حدید:10)                          

ترجمہ کَنْزُ الایمان:اور ان سب سے اللہ جنت کا وعدہ فرماچکا۔

اس آیتِ کریمہ میں فرمایا کہ سب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ اللہ پاک نے حُسْنٰی کا وعدہ فرما لیا ہے، اب جس سے حُسْنٰی کا وعدہ فرما لیا جائے، اس کی شان کیا ہوتی ہے؟ یہ بھی قرآنِ کریم ہی سے سُن لیجئے! اللہ پاک فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِّنَّا الْحُسْنٰۤىۙ-اُولٰٓىٕكَ عَنْهَا مُبْعَدُوْنَۙ(۱۰۱) لَا یَسْمَعُوْنَ حَسِیْسَهَاۚ-وَ هُمْ فِیْ مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خٰلِدُوْنَۚ(۱۰۲) لَا یَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْاَكْبَرُ وَ تَتَلَقّٰىهُمُ الْمَلٰٓىٕكَةُؕ-هٰذَا یَوْمُكُمُ الَّذِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ(۱۰۳) (پارہ:17 ،سورۂ انبیاء:101-103)


 

 



[1]...ریاض النضرۃ،الباب الثالث،الفصل الثانی: فی اسمہ و کنیتہ، جز:3، صفحہ:6۔ 

[2]...نزہۃ القاری، جلد:1، صفحہ:544-545ملتقطاً۔