Book Name:Jannat Ke Khareedar

نعمت،  رسولِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار جنّت کی بشارت دی۔ آئیے! چند اَحادیثِ کریمہ سنتے ہیں: *حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: لِکُلِّ نَبِیٍّ رَفِیْق ٌوَ رَفِیْقِیْ يَعْنِيْ فِيْ الْجَنّةِ عُثْمَانُ جنّت میں ہر نبی عَلَیْہِ السَّلام کے ایک رفیق ہوں گے اور میرے رفیق عثمان بن عفّان ہیں۔([1])

*صحابئ رسول، سُلْطَانُ الْمُفَسِّرِیْن حضرت عبداللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن سرکارِعالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا:ابھی اس راستے سے ایک جنّتی شخص آئے گا، ہم نے دیکھا تو حضرت عثمان بن عفّان رَضِیَ اللہُ عنہ تشریف لائے۔([2])

انہیں جنّت کی بشارت دے دو!

*صحابئ رسول حضرت ابوموسیٰ اَشْعری رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:ایک دِن میں رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ مدینے کے باغوں میں سے ایک باغ میں تھا، ایک شخص آیا، اس نے دروازے پر دستک دِی، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اِفْتَحْ لَہٗ وَ بَشِّرْہُ بِالْجَنَّۃِ اس کے لئے دروازہ کھول دو اور اسے جنّت کی بشارت دو۔ فرماتے ہیں: میں نے دروازہ کھولا تو یہ حضرت ابوبکر صدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ تھے، میں نے انہیں جنّت کی خوشخبری سُنا دی۔ انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ کچھ دَیْر کے بعد پِھر دروازے پر دستک ہوئی، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پِھر فرمایا:


 

 



[1]...ترمذی، ابواب المناقب...الخ،  باب مناقب عثمان...الخ، صفحہ:842، حدیث: 3707 ۔

[2]...فضائل الصحابہ لاحمد بن حنبل، صفحہ:454، حدیث:732۔