Jannat Ke Khareedar

Book Name:Jannat Ke Khareedar

حضرت عثمانِ غنی رضی اللہُ عنہ  کا مختصر تعارف

اے عاشقانِ رسول! *حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ صحابئ رسول ہیں *سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی پھوپھی جان حضرت اُمِّ حکیم رَضِیَ اللہُ عنہا کے نواسے(Grand Son) ہیں یا یُوں کہہ لیجئے کہ ذرا دُور کے رشتے سے مالِکِ جنّت، قاسِمِ نعمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے بھانجےلگتے ہیں *سابقینِ اَوَّلِیْن میں سے ہیں یعنی ابتداء ہی میں اسلام قبول کر کے دائرۂ اسلام میں داخِل ہو گئے تھے، اسلام قبول کرنے میں آپ کا چوتھا یا پانچواں نمبر ہے* عَشْرَہ مُبَشَّرَہ (یعنی زبانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سے جنّت کی بشارت پانے والے 10 صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان) میں سے ہیں *سرکارِ اعظم، رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ سے اتنی محبت فرماتے تھے کہ آپ نے ایک، ایک کر کے اپنی 2 شہزادیاں حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کے نِکاح میں دیں۔([1]) 

*حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک نے مجھے وَحْی فرمائی کہ میں اپنی 2بیٹیوں کا نِکاح عثمان سے کروں۔([2])*ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: اگر میری 100 بیٹیاں ہوتیں، ان میں سے  ایک کی وفات ہوتی تو میں دوسری عثمان کے نِکاح میں دیتا، اس کا انتقال ہوتا تو میں تیسری عثمان کے نِکاح میں دیتا، یہاں تک کہ میں اپنی 100 کی 100 شہزادیاں ایک ایک کر کے عثمان کے نِکاح میں دے دیتا۔([3]) *مولائے کائنات، مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ سے حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کے متعلق سُوال ہوا تو فرمایا: عثمان وہ ہیں کہ انہیں فرشتے ذُوالنُّوْرَیْن کہتے


 

 



[1]...نزہۃ القاری، جلد:1، صفحہ:544، خلاصۃً۔

[2]...معجم الاوسط، جلد:2، صفحہ:346، حدیث:3501۔

[3]...کنزُ العُمال، کتاب الفضائل، جُز:13،جلد:7، صفحہ:21، حدیث:36201۔