Imam e Hussain Ki Seerat

Book Name:Imam e Hussain Ki Seerat

خوبصُورت جسم(Beautiful Body) کو مٹی میں مِلا دیا جائے گا اور پِھر...!! پِھر روزِ قیامت اُٹھنا، رَبِّ رَحْمٰن کے حُضُور حاضِرہونا اور اپنے اعمال کا حِساب دینا ہو گا۔

اس انداز پر عبرت و نصیحت کے لئے ہم قبرستان حاضِری کی عادَت(Habit) بنائیں،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل کا زنگ اُترے گا، گُنَاہوں سے نفرت نصیب ہو گی اور نیکیاں کرنے کا ذِہن (Mindset)بنے گا۔اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

امام عالی مقام کا ایک خطبہ

آخر میں آئیے! امام عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہ کا ایک سبق آموز خطبہ سنتے ہیں: تاریخِ اِبْنِ عساکر میں کربلا کے دِن 10 مُحَرَّمُ الحرام کی صبح کو امام عالی مقام، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: اے اللہ کے بندو! اللہ پاک سے ڈرو! اور دُنیا سے بچتے رہو! بےشک اس دُنیا میں اگر کسی نے ہمیشہ رہنا ہوتا تو ضرور انبیائے کرام عَلَیْہِم السَّلام ہمیشہ رہتے مگر اللہ پاک نے اس دُنیا کو آزمائش کے لئے پیدا فرمایا ہے، یہاں کے رہنے والے سب فَنَا ہونے کے لئے ہی بنائے گئے ہیں، دُنیا کی نئی چیزیں پُرانی ہونے والی ہیں، یہاں کی نعمتیں ختم ہونے والی ہیں، یہاں کی خوشیاں ختم ہونے والی ہیں، پَس! سامانِ سفَر تیار کرو! بےشک بہترین سامانِ سَفَر تقویٰ ہی ہے، اللہ پاک سے ڈرو! تاکہ تم کامیاب (Successful)ہو جاؤ...!! ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تاریخِ مدینہ دمشق ،جلد:14 ،صفحہ:218۔