Imam e Hussain Ki Seerat

Book Name:Imam e Hussain Ki Seerat

رہنے والوں کا کیا حال کیا؟ میں نے ان کا گوشت نَوچ لیا، لباس چیر پھاڑ دیا، اُن کی آنکھوں کو پگھلا کر مٹی میں مِلا دیا، اُن کے جوڑ(Joints) علیحدہ علیحدہ کر دئیے، ان کی ہڈیاں (Bones) توڑ ڈالیں اور ان کے جسموں کو بالکل گلا دِیا اور اُن پر آفتیں طویل ہو گئیں۔([1])

مصیبت تَو قبروں کے اندر ہے

نواسۂ رسول حضرت امام حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہ کے متعلق روایت ہے کہ آپ جب قبروں کو دیکھتے تو فرماتے: اُوپَر سے یہ قبریں کیسی بھلی لگتی ہیں مگر مصیبت تَو ان کے اندر ہے، اللہ! اللہ! اے اللہ کے بندو...! دُنیا میں مشغول نہ ہو جاؤ! بےشک قبر عَمَل کا گھر ہے (یعنی وہاں اعمال ہی ساتھ جائیں گے)، نیک اَعْمَال کر لو! ان سے غفلت(Carelessness) مت برتو...!!([2])

پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا؛ امامِ عالی مقام امام حسین رَضِیَ اللہُ عنہ قبرستان بھی جایا کرتے تھے، ہمیں بھی چاہئے کہ عِبْرت حاصِل کرنے کے لئے قبرستان جایا کریں، وہاں دَفن مسلمانوں کے لئے فاتحہ شریف بھی پڑھیں، ان کے لئے دُعائے مغفرت بھی کریں اور ساتھ ہی ساتھ عِبْرت بھی لیا کریں، وہاں بیٹھ کر آنکھیں بند کر کے تَصَوُّر باندھیں، سوچیں کہ عنقریب مجھے بھی یہیں آنا ہے، آہ! میرا بھی آخری ٹھکانا یہی ہو گا، ہائے! ہائے! قبر کی یہ تنہائی، وحشت، اندھیرا...!! آہ ! قبر میرے حُسْن کو تباہ کر ڈالے گی، طاقت و قُوَّت سب ختم ہو جائے گی، آنکھیں پگھل کر بہہ جائیں گی، گوشت جھڑ جائے گا، آہ! میرے اس


 

 



[1]...تاریخِ مدینہ دمشق،جلد:14 ،صفحہ:187۔

[2]... بستان الواعظین ،مجلس فی ذکر القبور،حکایۃ عن الحسین،صفحہ:157۔