Imam e Hussain Ki Seerat

Book Name:Imam e Hussain Ki Seerat

سے دشمنی رکھی، اس نے مجھ سے دشمنی رکھی([1])*رسولِ اَکْرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  فرمایا کرتے:ہُمَا رَیْحَانَتَایَ مِنَ الدُّنْیا یعنی حَسَن اورحُسَیْن دُنیا میں میرے 2 پھول ہیں([2])*پیارے آقا، سَیِّدُ الاْنبیا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  امام حَسَن اور امام حُسَیْن  رَضِیَ اللہُ عنہما کو سُونگھا کرتے اور سینے سے لپٹاتے تھے۔([3])

پنج تَن پاک بھی...!! جنّتی! جنّتی!

روایات میں ہے: ایک مرتبہ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  اپنی پیاری شہزادی حضرت فاطمۃُ الزہراء رَضِیَ اللہُ عنہا کے ہاں تشریف لے  گئے،  اس وقت حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ سوئے ہوئے تھے، امامِ حَسَن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ نے دودھ مانگا، پیارے آقا، رسولِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کھڑے ہوئے اور اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے بکری کا دُودھ (Goat Milk)نکالا، ابھی امام حَسَن رَضِیَ اللہُ عنہ کو عطا نہ فرمایا تھاکہ امامِ حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہ نے بھی دُودھ مانگ لیا، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: بیٹا! پہلے تمہارے بھائی نے دُودھ مانگا ہے، ہم پہلے اسے پِلائیں گے، پھر تمہیں دیں گے۔ یہ دیکھ کر سیدہ فاطمۃ الزہراء  رَضِیَ اللہُ عنہا نے عرض کیا:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! لگتا ہے آپ حَسَن کو زیادہ چاہتے ہیں...!! فرمایا: میں ان دونوں ہی سے محبّت کرتا ہوں۔بیشک میں، تم،یہ دونوں (یعنی حَسَن و حُسَیْن) اور یہ سونے والا(یعنی


 

 



[1]...معجم کبیر، جلد:2، صفحہ:182، حدیث:2581۔

[2]...ترمذی، ابواب المناقب، باب مناقب ابی محمد حسن بن علی، صفحہ:856، حدیث:3777۔

[3]...ترمذی، ابواب المناقب، باب مناقب ابی محمد حسن بن علی، صفحہ:856، حدیث:3779۔