Imam e Hussain Ki Seerat

Book Name:Imam e Hussain Ki Seerat

رہے ہیں۔ نفرتیں مٹانے اور محبتیں بڑھانے کا یہ بہت ہی پیارا نسخہ ہے، ہمیں بھی یہ نسخہ اپنانا چاہئے، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِیْ بَیْنَكَ وَ بَیْنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ(۳۴) (پارہ:24،حم السجدہ:34)

 ترجمہ کنزُ العِرْفان:برائی کو بھلائی کے ساتھ دور کردو تو تمہارے اور جس شخص کے درمیان دشمنی ہوگی وہ اس وقت ایسا ہوجائے گا کہ جیسے وہ گہرا دوست ہے۔

تفسیر صِراطُ الجنان میں ہے: اس آیت سے معلوم ہوا کہ دین ِاسلام میں  مسلمانوں  کو اَخلاقیات کی انتہائی اعلیٰ،جامع (Comprehensive)اور شاہکار تعلیم دی گئی ہے کہ برائی کو بھلائی سے ٹال دو جیسے کسی کی طرف سے تکلیف پہنچے تو اس پر صبر کرو ،کوئی جہالت اور بیوقوفی کا برتاؤ کرے تواس پر حِلم  اور برداشت (Tolerance) کا مظاہرہ کرواوراپنے ساتھ بد سلوکی ہونے پر عَفْوْ و درگُزر سے کام لو...!!([1])

اللہ پاک ہمیں بھی مُعَاف کرنے، بُرائی کا بدلہ اچھائی سے دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    ۔

امام عالی مقام کے عبرتناک اَشْعار

اِسْحاق بن اِبراہیم کہتے ہیں: ایک مرتبہ امامِ عالی مقام، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ عنہ قبرستان گئے اور عربی کے اَشْعار پڑھے (جن کا ترجمہ یُوں ہے): میں نے قبر والوں کو پکارا مگر وہ خاموش (Silent) رہے، پِھر ان کی قبر کی مٹی نے مجھے جواب دیا، بولی: کیا تم جانتے ہو میں نے اپنے


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان،پارہ:24 ،حم السجدہ،زیرِ آیت:34 ،جلد:8 ،صفحہ:641بتغیر قلیل۔