Yazeed Ka Dard Naak Anjaam

Book Name:Yazeed Ka Dard Naak Anjaam

رہی۔ جب دن ختم ہونے والا تھا اور آفتاب قریبِ غُروب تھا، اُس وقت ابراہیم کی فوج غالب آئی، اِبْنِ زِیادکوشکست ہوئی (اور)اُس کے ہمراہی بھاگے۔ ابراہیم نے حکم دِیا کہ فوجِ مُخالِف میں سے جو ہاتھ آئے،  اُس کوزندہ نہ چھوڑا جائے۔ چُنانچہ بہت سے ہلاک کئے گئے۔ اِسی ہنگامہ میں اِبْنِ زِیاد بھی فُرات کے کَنارے مُحَرَّم کی دسویں تاریخ 67ہجری میں مارا گیا اور اُس کا سر کا ٹ کر ابراہیم کے پاس بھیجا گیا، ابراہیم نے (وہ ناپاک سر)مُختار کے پاس کُوفہ میں بھجوایا، مُختار نے دارُ الاِمارَت (یعنی دارُالحکومت)کُوفہ کو آراستہ کِیا اوراہْلِ کُوفہ کو جمع کرکے اِبْنِ زِیاد کا ناپاک سر اُسی جگہ رکھوایا، جس جگہ اُس مَغْرورِحکومت و بندۂ دُنیا نے حضرت امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ کا سرِ مُبارک رکھا تھا۔ مُختار نے اہْلِ کُوفہ کو خِطاب کرکے کہا کہ اے اہْلِ کُوفہ! دیکھ لوکہ حضرت  امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ کے خُونِ ناحق نے اِبْنِ زِیاد کو نہ چھوڑا ، آج اِس نامُراد کا سر اِس ذِلَّت و رُسوائی کے ساتھ یہاں رکھا ہوا ہے، چھ (6)سال ہوئے ہیں ،وہی تاریخ ہے ، وہی جگہ ہے ،خُدا وَنْد ِ عالَم نے اِ س مَغْرور، فرعون خِصَال کو ایسی ذِلَّت و رُسوائی کے ساتھ ہلاک کِیا، اِسی کُوفہ اور اِسی دارُ الاَمارَت میں اِس بے دِین کے قتل وہلاک پر جشن مَنایا جارہاہے۔(سوانح کربلا،ص۱۸۲)

عِمارہ بن عُمیر سے مروی ہے کہ جب  عُبَـیْدُ اللہ اِبنِ زِیاد بَد نِہاد اور اُس کے ساتھیوں کے (کٹے ہوئے)سرلاکر مسجد کے صحن میں رکھے گئے تو میں بھی اُن کے پاس گیا،لوگ کہنے لگے ”آگیا آگیا“(میں نے دیکھا) تو ایک سانپ  آیاجو تمام سروں کے درمیان سے ہوتا ہوا عُبَـیْدُ اللہاِبْنِ زِیاد بَد نِہاد کے (سر کے پاس پہنچ کر اُس کے ) نَتْھنوں میں داخل ہوگیا اور تھوڑی دیر ٹھہر کر نکلاپھر چلا گیا، حتّی کہ( نگاہوں سے ) اوجھل ہوگیا (کچھ ہی دیر بعد)لوگ پھر کہنے لگے ”آگیا آگیا“دو یا تین مرتبہ ایسا ہی ہوا۔( اَلْاَمَان وَ الْحَفِیْظ) (ترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب ابی محمد الحسن …الخ ۵/۵۳۱،حدیث:۳۸۰۵)

صَدْرُ الْافَاضِل حضرت علّامہ مولانامُفتی سَیِّد محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: اُنہیں(یعنی یزیدیوں کو) نہیں معلوم تھا کہ خُونِ شُہَداء رنگ لائے گا اور سَلْطَنَت کے پُرزے اُڑجائیں